اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ دنیا بھر کی نظریں وزیراعظم شہباز شریف کے آئندہ دورہ چین پر جمی ہیں، چین پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے، سی پیک کی بدولت چینی مصنوعات کی پاکستان اور پاکستانی مصنوعات کی چین کی مارکیٹوں تک رسائی میں اضافہ ہوا ہے۔ وہ پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ ژائی ڈانگ سے ملاقات کے دوران گفتگو کررہے تھے۔ اس موقع پر پاک چین تعلقات، سی پیک، پاکستانی معیشت کی بحالی کیلئے حکومتی اقدامات سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف کے آئندہ دورہ چین کے حوالے سے بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ دنیا بھر کی نظریں وزیراعظم شہباز شریف کے آئندہ دورہ چین پر جمی ہیں، وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ چین کے دوران سی پیک کے تحت جاری منصوبوں کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ نئے منصوبوں پر تبادلہ خیال اور سی پیک میں سرمایہ کاری کے حوالے سے بھی گفتگو ہوگی۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ چین پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے، چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت پاکستان میں کئی بڑے منصوبوں کی تکمیل میں چینی تعاون قابل رشک ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک دونوں ممالک کے درمیان تعاون کا اہم منصوبہ ہے، سی پیک کی بدولت چینی مصنوعات کی پاکستان اور پاکستانی مصنوعات کی چین کی مارکیٹوں تک رسائی میں اضافہ ہوا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان دوستی، اعتماد اور باہمی احترام کی بنیادوں پر تعلقات استوار ہیں، یہ تعلقات جامع سٹریٹجک شراکت داری کی شکل اختیار کر چکے ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے چینی سفیر کو حکومت کے معاشی اقدامات اور سعودی عرب و ایران کے اعلی سطحی وفود کے دوروں سے متعلق بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے اقتدار میں آتے ہی معاشی اشاریئے مثبت ہو رہے ہیں، عالمی جریدے بھی پاکستانی معیشت میں بہتری کی پیشنگوئی کر رہے ہیں۔ چینی سفیر نے حکومت کے معاشی اقدامات کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر قیادت ملک ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہوگا۔ وفاقی وزیر نے چینی سفیر کو پاکستان میں چینی شہریوں کی حفاظت کے لئے حکومتی اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان اطلاعات اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر بھی اتفاق ہوا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم کے آئندہ دورہ چین کے دوران چین کی نیوز ایجنسی شنہوا اور ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) کے درمیان خبروں کے تبادلے کے معاہدے پر بھی دستخط ہوں گے۔ دونوں فریقین نے ثقافتی اور تعلیمی وفود کے تبادلوں کو فروغ دینے پر اتفاق اور ایک دوسرے کے ساتھ تعاون جاری رکھنیکاعزمظاہرکیا۔\932C:msb-yas/P:msb/L:jav/R:javC:9:48/P:9:49/L:9:56/R:10:02LOGNO: 75/9/2024 10:02:02 AMversion: 0[10:29 am, 09/05/2024] +92 304 0567516: اے پی پی اردو سروس اہم ترینوزیراعظم۔۔۔ٹویٹسانحہ 9مء میں ملوث شر پسندوں ، سہولت کاروں اور اکسانے والوں کے لئے کوئی معافی نہیں،وزیراعظم کا ٹویٹ اسلام آباد۔9مئی (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہیکہ ایک سال قبل ہماری قومی عزت اوروقار کی علامتوں اور پاک وطن کے تقدس پرحملہ کیا گیا،سانحہ 9مئی میں ملوث شر پسندوں ، سہولت کاروں اور اکسانے والوں کے لئے کوئی معافی نہیں۔جمعرات کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ جھوٹ کے لبادے میں حق کی روشنی کو نہیں چھپایا جا سکتا، آج سے ایک سال قبل نہ صرف ہماری قومی عزت اوروقار کی علامتوں پر حملہ کیا گیا، یہ حملہ پاک وطن کے تقدس کو پامال کرنے کے مترادف تھا۔انہوں نے کہا کہ 9 مئی کو جو کچھ ہوا وہ کسی صورت قابل برداشت نہیں، اس بارے قطعی طور پر کوئی نرمی نہیں ہوسکتی،سانحہ 9مئی میں ملوث شر پسندوں ، سہولت کاروں اور اکسانے والوں کے لئے کوئی معافی نہیں ۔وزیر اعظم نے کہا کہ آئیے عہد کریں کہ سانحہ 9مئی کو کبھی بھی دہرانے نہیں دیں گے
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...