تہران(این این آئی) بھارت نے 10 سال کے لیے ایران کی چابہار بندرگاہ کا انتظام سنبھال لیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارت اور ایران کے درمیان چابہار بندرگاہ کی تعمیر اور انتظامی امور کے 10 سالہ معاہدے پر دستخط ہوگئے ۔دونوں ممالک کیدرمیان معاہدے پر ایران کے دارالحکومت تہران میں دستخط ہوئے۔ایرانی حکام کے مطابق بھارت چابہار منصوبے کے لیے 370 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کریگا۔چابہار بندرگاہ کے ذریعے بھارت ایران، افغانستان اور وسط ایشیائی ممالک تک تجارت کرے گا، ایران پر امریکی پابندیوں کی وجہ سے چابہار بندرگاہ کا کام سست روی کا شکار ہے۔بھارت چابہار بندرگاہ کے ذریعے وسط ایشیائی خطے تک کراچی اور گوادر بندرگاہوں سیگزرے بغیر جاسکتا ہے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا صدر آصف زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ، خیریت دریافت کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے خیریت دریافت کی ہے۔ جاری بیان...
وزیراعظم کا شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو خراج عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کی 46 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے...
چیئرمین سینیٹ کا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر خراجِ عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کے عظیم عوامی رہنما، بانی جمہوریت اور عوام کے حقوق کے محافظ شہید...
وزیراعظم کی رمضان ریلیف پیکیج ماڈل کو دیگر سرکاری سکیموں میں اپنانے کی ہدایت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکیج کیلئے استعمال ہونیوالے ادائیگی کے طریقہ کار کو دیگر سرکاری سکیموں میں بھی اختیار...
ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی )امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی...