کراچی(این این آئی) نامور پاکستانی اداکارہ اور میزبان نادیہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں اپنی پہلی شادی کے دس منٹ بعد ہی غلطی کا اندازہ ہوگیا تھا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے نادیہ خان نے اپنی پہلی شادی اور اس کے بعد پیش آنے والے حالات کے حوالے سے گفتگو کی۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ میری پہلی شادی محبت کی تھی مگر دس منٹ بعد ہی ادراک ہوگیا تھا کہ میں نے شادی کا غلط فیصلہ کیا ہے، اْس کے باوجود بھی میں نے دس سال تک رشتے کو نبھانے کی کوشش کی۔اداکارہ نے کہا کہ اب میری بات سْن کر لوگ کہتے ہیں کہ آخر کیوں پھر اتنے لمبے عرصے تک شوہر کے ساتھ رہی تو میں بطور عورت اپنا گھر بسانا چاہتی تھی جس کو بچانے کے لیے دس سال تک قربانی دی۔انہوں نے کہا کہ جلد رشتہ ختم نہ کرنے کی وجہ معاشرے کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ میرے گھر والے اس کے مخالف تھے اور وہ خاص حیالات بھی رکھتے تھے۔ ایک دہائی تک کوششوں کے باوجود بھی شادی ناکام ہو گئی مگر میں نے اپنے ساتھ پیش آنے والے تمام معاملات والدین اور گھر والوں سے چھپا کر رکھے۔نادیہ خان نے کہا کہ شادی کے فیصلے سے صرف میرے ہی ساتھ زیادتی نہیں ہوئی بلکہ میں سمجھتی ہوں کہ سابق شوہر کے ساتھ بھی غلط ہوا تھا۔انہوں نے بتایا کہ بچے اکثر اپنے بیرون ملک میں مقیم والد سے ملتے ہیں اور وہ اس کی حمایت بھی کرتی ہیں۔واضح رہے کہ نادیہ خان کی پہلی شادی خاور نامی شخص سے ہوئی تھی جس کے بعد اْن کے ہاں بیٹی اور بیٹے کی ولادت ہوئی اور پھر یہ علیحدگی کی صورت میں ختم ہوئی جس کے بعد اداکارہ نے 2021 میں پاکستان ایئرفورس کے ریٹائرڈ افسر سے شادی کی۔نادیہ خان کے دوسرے شوہر فیصل ممتاز راؤ کی اس سے قبل دو شادیاں ہوچکی ہیں اور یہ اداکارہ کے ساتھ اْن کی تیسری شادی ہے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا صدر آصف زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ، خیریت دریافت کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے خیریت دریافت کی ہے۔ جاری بیان...
وزیراعظم کا شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو خراج عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کی 46 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے...
چیئرمین سینیٹ کا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر خراجِ عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کے عظیم عوامی رہنما، بانی جمہوریت اور عوام کے حقوق کے محافظ شہید...
وزیراعظم کی رمضان ریلیف پیکیج ماڈل کو دیگر سرکاری سکیموں میں اپنانے کی ہدایت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکیج کیلئے استعمال ہونیوالے ادائیگی کے طریقہ کار کو دیگر سرکاری سکیموں میں بھی اختیار...
ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی )امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی...