ممبئی(این این آئی)بھارتی شہر ممبئی میں مٹی کے طوفان کی شدت سے بہت بڑا بل بورڈ پیٹرول پمپ پر گر گیا جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک، 59 زخمی ہوگئے، بل بورڈ گرنے سے پمپ پر کھڑی گاڑیوں کو بھی بھاری نقصان پہنچا۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بل بورڈ ایک پیٹرول پمپ کے اوپر گرا ہے، خدشہ ہے کہ 20 افراد بل بورڈ کے ملبے کے نیچے دبے ہوئے ہیں، جنہیں نکالنے کا کام جاری ہے۔سینیئر صحافی راج دیپ سردیسائی نے بتایا کہ یہ وہی بل بورڈ ہے جسے پچھلے سال لِمکا بک آف ریکارڈز میں سب سے بڑے بل بورڈ کی حیثیت سے شامل کیا گیا تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق مقامی حکام اِس بات کا جائزہ لے رہے ہیں کہ آیا اشتہارات کی کمپنی کے پاس اِس بل بورڈ کا دھاتی ڈھانچہ کھڑا کرنے کی اجازت تھی یا نہیں۔دوسری جانب بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے وزیر اعلی نے ہلاکشدگان کیلئے فی کس 5 لاکھ روپے زرِ تلافی کا اعلان کیا ہے۔ممبئی میں مٹی کے طوفان کے بعد شدید بارش کی وجہ سے کئی مقامات پر پولز، درخت اور کئی بڑے اسٹرکچرز اکھڑ گئے ہیں۔
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...