ریاض(این این آئی)سعودی عرب کی جانب سے غزہ کی پٹی میں جاری اسرائیلی جنگ کے دوران انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کی شدید مذمت کی گئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی وزیر خارجہ نے بحرین میں ہونے والے 33 ویں عرب سربراہی اجلاس کی تیاریوں کی سلسلے میں منعقدہ افتتاحی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی جنگی مشین اپنی جارحیت اور تمام بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ بین الاقوامی احتسابی میکانزم فعال نہ ہونے کی وجہ سے قوانین اور اصولوں کی پرواہ کیے بغیراسرائیل نے غزہ کی پٹی میں بڑے پیمانے پر جارحیت میں اضافہ کر دیا، اسرائیل کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں نے بین الاقوامی قوانین اور اداروں کی ساکھ کو کمزور کیا، بین الاقوامی اداروں نے امن و سلامتی کو برقرار رکھنے میں مکمل طور پر نااہلی کا ثبوت دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب نے فلسطینی عوام پر اندھا دھند حملوں کے آغاز سے ہی برادر اور دوست ممالک کے ساتھ مل کر اسرائیلی جنگ روکنے کیلئے کام کیا تاکہ وحشیانہ حملوں کو روکنے اور اس کے اثرات کو محدود کرنے کیلئے بین الاقوامی حمایت کو متحرک کرنے کیلئے تمام کوششیں کی جائیں، سعودی عرب نے غیر معمولی عرب اسلامی سربراہی اجلاس کی میزبانی کی۔
مقبول خبریں
پاک بھارت تنازعات کے حل کا نیا امکان پیدا ہو گیا ہے، امریکی محکمہ...
واشنگٹن(این این آئی)امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی میں کمی اور جنگ...
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی خضدار میں اسکول بس پر حملے کی شدید...
نیویارک(این این آئی)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے بلوچستان کے علاقے خضدار میں اسکول بس پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت...
Jـ10C کی کامیابی پر چین کی ڈاکومنٹری، پاکستان کی فضائی طاقت پر مہر ثبت...
اسلا م آباد(این این آئی)چین نے نئی دستاویزی فلم میں Jـ10C لڑاکا طیاروں کی کامیابیوں کا اعتراف کرتے ہوئے پاکستان کی فضائی برتری اور...
مودی کی پھر اشتعال انگیزی،بھارت کی کسی بھی جارحیت کا پوری قوت سے ردعمل...
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان نے بھارتی وزیراعظم کی جانب سے اشتعال انگیز بیان کے بعد دوبارہ دو ٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے...
الیکشن کمیشن کابلدیاتی انتخابات کے التوا ء پر اظہار ناراضگی
لاہور( این این آئی) الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے التوا ء پر اظہار ناراضگی کرتے ہوئے 29 مئی کو چیف...