کوئٹہ(این این آئی) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان پر فیسٹول کے دوران شائقین کی جانب سے نامعلوم چیز پھینکنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔حال ہی میں ماہرہ خان بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں کراچی آرٹس کونسل آف پاکستان (اے سی پی) کی جانب سے منعقد کیے گئے پاکستان لٹریچر فیسٹیول (پی ایل ایف) میں بطورِ مہمان شریک ہوئیں۔اس فیسٹول کی ایک مختصر ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں ماہرہ خان اسٹیج پر فلمساز وجاہت رو?ف کے ساتھ گفتگو میں مصروف ہوتی ہیں۔اسی دوران شائقین کی جانب سے ماہرہ خان پر کوئی نامعلوم چیز پھینکی جاتی ہے تو اداکارہ بولتے بولتے رْک جاتی ہیں اور پھر چونکتے ہوئے حیرانی کا اظہار کرتی ہیں۔ماہرہ خان اپنی تقریر روکتی ہیں اور پھر شائقین سے شکوہ کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ اْن کی طرف نامعلوم چیزیں پھینکی جارہی ہیں۔اس واقعے کے بعد، جب شائقین نے ماہرہ خان سے اْن کی کسی بھی فلم کا مشہور ڈائیلاگ سْنانے کے لیے اصرار کیا تو اداکارہ نے صاف انکار کردیا۔بعدازاں، ماہرہ خان نے اپنی تقریر کے اختتام پر اپنے مداحوں کے لیے اپنی سْپر ہٹ فلم ‘دی لیجنڈ آف مولا جٹ’ کا ڈائیلاگ ‘وے مولیا’ بول کر سب کو خوش کردیا۔واضح رہے کہ شائقین کی جانب سے ماہرہ خان پر پھینکی گئی چیز نظر نہیں آئی لیکن ویڈیو میں اس کی آواز سْنی جاسکتی ہے۔
مقبول خبریں
عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کا کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا’ شیخ...
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، 38 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید کی چھٹیوں کے بعد جمعرات کوتعطیلات کے بعد پہلے کاروباری دن ملا جلا رجحان دکھائی دے...
حماد اظہر نے پی ٹی آئی میں تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا
لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکریٹری جنرل اور قائم مقام صدر حماد اظہر نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ حماد...
آئی ایم ایف ٹیم بجٹ کی تیاری کیلئے آج سے پاکستان کا دورہ کریگی
اسلام آباد(این این آئی) آئی ایم ایف کی ٹیم آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں کل 4 اپریل سے پاکستان...
ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر سید مدثر خوشنود کی صحافتی اور سماجی...
دبئی(این این آئی) متحدہ عرب امارات کے معروف تجارتی ادارے این ایف ایل گروپ کی جانب سے ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر...