نئی دہلی (این این آئی )بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے اثاثے ظاہر کردیے۔بھارتی میڈیا کے مطابق نریندر مودی کے ظاہر کردہ اثاثوں کی مالیت 3.02 کروڑ روپے ہے اور ان کے پاس کوئی گھر یا گاڑی نہیں ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق الیکشن کے حوالے سے جمع کرائے گئے تحریری بیان کے مطابق نریندر مودی کے پاس کوئی زمین بھی نہیں۔نریندر مودی کی جانب سے جمع کرائے گئے حلف نامے کے مطابق ان کے 2.86 کروڑ روپے فکسڈ ڈپازٹ کی صورت میں بینک میں موجود ہیں جبکہ ان کے پاس 52 ہزار 920 روپے کیش موجود ہیں، اس کے علاوہ دو بینک اکانٹس میں 80 ہزار 304 روپے موجود ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق نریندر مودی نے 9.12 لاکھ روپے نیشنل سیونگ سرٹیفکیٹ کی مد میں رکھے ہوئے ہیں، ان کے پاس سونے کی چار انگوٹھیاں بھی ہیں جن کی مالیت 2.68 لاکھ بھارتی روپے بنتی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق کاغذات میں موجود تعلیم کے حصے میں نریندر مودی نے بتایا ہے کہ انہوں نے 1978 میں دہلی یونیورسٹی سے آرٹس میں گریجویشن کی اور گجرات یونیورسٹی سے 1983 میں آرٹس میں ہی ماسٹرز مکمل کیا۔بھارتی وزیراعظم نے اپنے کاغذات میں یہ بھی بتایا کہ ان پر کوئی بھی مجرمانہ کیس زیر التوا نہیں ہے۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے لوک سبھا انتخابات کے لیے گزشتہ روز اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔
مقبول خبریں
پاکستان کے بھرپور جواب کے بعد مودی کو چھپنے کی جگہ نہیں مل رہی،...
کوئٹہ(این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کے بھرپور جواب کے بعد مودی کو چھپنے کی جگہ...
خضدار میں 21 مئی کو فتنة الہندوستان نے بھارت کے حکم پربچوں کو دہشت...
راولپنڈی (این این آئی)پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بھارت کی 20 سالہ اسٹیٹ اسپانسرڈ دہشتگردی کی تفصیلات دنیا...
ملک کے میدانی علاقوں شدید گرمی کا امکان، دادو اور سبی میں پارہ 50...
اسلام آباد(این این آئی)ملک کے بیشتر میدانی علاقے شدید گرمی کی لہر کے زیرِ اثر رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے...
وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے ایران کا دورہ کریں گے،تیاریاں حتمی مراحل میں داخل
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے ایران کا دورہ کریں گے۔سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے دورہ ایران کی تیاریاں حتمی مراحل...
پاک بھارت تنازعات کے حل کا نیا امکان پیدا ہو گیا ہے، امریکی محکمہ...
واشنگٹن(این این آئی)امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی میں کمی اور جنگ...