انقرہ(این این آئی)ترک صدر رجب طیب اردوان نے آیا صوفیہ کے بعد استنبول میں موجود ایک اور مشہور چرچ کو مسجد میں تبدیل کر دیا۔بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ترک حکومت نے بیزینٹائن چرچ آف سینٹ سیویئر اِن کورا کو مسجد میں تبدیل کر دیا ہے۔رپورٹ کے مطابق، رجب طیب اردوان نے اگست 2020 میں اس چرچ کو مسجد میں تبدیل کرنے کا حکم دیا تھا تاہم اس بات کا باقاعدہ اعلان آیا صوفیہ کو دوبارہ مسجد میں تبدیل کرنے کے بعد کیا گیا۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ان دونوں تاریخی عبادت گاہوں کا شمار اقوام متحدہ کے عالمی ثقافتی ورثے میں ہوتا ہے اور دونوں کی مساجد میں تبدیلی کو دنیا بھر کی مسلم کمیونٹی نے سراہا ہے۔یاد رہے کہ جب رجب طیب اردوان نے آیا صوفیہ میوزیم کو دوبارہ مسجد میں تبدیل کرنے کے اپنے فیصلے کا اعلان کیا تو پوپ فرانسس نے ان کے اس فیصلے پر افسوس کا اظہار کیا تھا۔ان دونوں عبادت گاہوں کو خلافت عثمانیہ کے ختم ہونے کے بعد کئی دہائیوں قبل میوزیم میں تبدیل کر دیا گیا تھا۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...