براٹسلاوا(این این آئی)قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہونے والے سلوواکیہ کے وزیراعظم رابرٹ فیکو کی حالت سنبھلنے لگی.غیرملکی میڈیا کے مطابق یوکرین جنگ پر روس کے طرف دار سلوواکیہ کے وزیراعظم کی حالت خطرے سے باہر ہے، انہیں بازو اور پیٹ میں 5 گولیاں لگیں جس کے بعد ان کا آپریشن کیا گیا تھا جو کہ کامیاب رہا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق 71 برس کے حملہ آور لبرٹی کلب کے بانی شاعر جوراج کو موقع سے ہی گرفتار کرلیا گیا تھا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق سلوواکیہ کے وزیراعظم یوکرین کو مسلح کرنے اور نیٹو کا رکن بنانے کے شدید مخالف ہیں، وہ روس سے بہتر تعلقات بھی چاہتے ہیں۔وزارت داخلہ کیا جانب سے کہا گیا ہے کہ وزیراعظم فیکو پر قاتلانہ حملہ سیاسی مقاصد کے تحت کیا گیا، وہ علاقے کے لوگوں سے مل رہے تھے جب حملہ آور نے نشانہ بنایا۔دوسری جانب روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کی جانب سے سلوواکیہ کے وزیراعظم پر قاتلانہ حملے کی مذمت کی گئی ہے۔
مقبول خبریں
پاکستان کے بھرپور جواب کے بعد مودی کو چھپنے کی جگہ نہیں مل رہی،...
کوئٹہ(این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کے بھرپور جواب کے بعد مودی کو چھپنے کی جگہ...
خضدار میں 21 مئی کو فتنة الہندوستان نے بھارت کے حکم پربچوں کو دہشت...
راولپنڈی (این این آئی)پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بھارت کی 20 سالہ اسٹیٹ اسپانسرڈ دہشتگردی کی تفصیلات دنیا...
ملک کے میدانی علاقوں شدید گرمی کا امکان، دادو اور سبی میں پارہ 50...
اسلام آباد(این این آئی)ملک کے بیشتر میدانی علاقے شدید گرمی کی لہر کے زیرِ اثر رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے...
وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے ایران کا دورہ کریں گے،تیاریاں حتمی مراحل میں داخل
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے ایران کا دورہ کریں گے۔سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے دورہ ایران کی تیاریاں حتمی مراحل...
پاک بھارت تنازعات کے حل کا نیا امکان پیدا ہو گیا ہے، امریکی محکمہ...
واشنگٹن(این این آئی)امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی میں کمی اور جنگ...