ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کی حسین اداکاراؤں میں سے ایک سونالی بیندرے نے پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کے وائرل بیان پر ردعمل دے دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ کے دوران میزبان نے سونالی بیندرے سے پوچھا کہ پاکستانی فاسٹ بولر شعیب اختر نے ایک بار کہا تھا کہ وہ آپ (سونالی بیندرے) کو شادی کے لیے پروپوز کریں گے اور اگر آپ نے پیشکش قبول نہیں کی تو وہ آپ کو اغوا کرلیں گے، اس بیان کے بعد گوگل پر بھی آپ دونوں کا نام ساتھ دیکھا گیا تو آپ اس حوالے سے کیا کہیں گی؟میزبان کے سوال کے جواب میں سونالی بیندرے نے مسکراتے ہوئے کہا کہ میں واقعی نہیں جانتی کہ شعیب اختر نے ایسا کب اور کیوں کہا، یہ جھوٹی خبر بھی ہوسکتی ہے کیونکہ اْس زمانے میں بھی جھوٹی خبریں ہوا کرتی تھیں۔سونالی بیندرے کا جواب سْن کر میزبان نے کہا کہ شعیب اختر نے مذاق میں ایسا کہا تھا، وہ یہ کہنا چاہ رہے تھے کہ آپ اْنہیں بہت پسند ہیں اور وہ آپ کے مداح ہیں۔یہ سْن کر سونالی بیندرے نے کہا کہ اگر شعیب اختر نے مذاق میں یہ سب کہا ہے تو اچھی بات ہے کیونکہ سب کی محبت سے ہی تو میرا کیریئر بنا ہے۔
مقبول خبریں
چین سی پیک ٹو شروع کرنے کو تیار ہے، افغانستان کو ساتھ ملاکر دہشتگردی...
اسلام آباد (این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ دورہ چین انتہائی کامیاب رہا، چین نے پاکستان...
جو 9 مئی کو ہوا اور جو کچھ بھارت نے کیا اس میں زیادہ...
سرگودھا(این این آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازنے کہا ہے کہ جو کچھ 9 مئی کو ہوا اور جو کچھ بھارت نے کیا اس میں...
پاکستان کی مسلح افواج نے بھارتی فوج کو ایسا سبق سکھایا ہے جو وہ...
راولپنڈی (این این آئی)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے...
دہشتگردوں کے خلاف بے رحم آپریشن کی ضرورت ہے‘ شیری رحمان
اسلام آباد(این این آئی)سینیٹر شیری رحمان نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ خضدار واقعے کی جتنی مذمت کی جائے...
بھارت دہشتگردوں کو پیسہ اور ٹریننگ دے رہا ہے‘ عرفان صدیقی
اسلام آباد(این این آئی)عرفان صدیقی نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ خضدار واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے،...