ماسکو(این این آئی)روس کے صدر ولادیمر پیوٹن دو روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روس کے صدر بیجنگ میں گزاریں گے جس میں ان کی صدر شی جن پنگ سے ملاقات ہوگی اور کئی سمجھوتوں اور دستاویز پر دستخط کیے جائیں گے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق دونوں رہنماوں کی بات چیت کا مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا اور پریس کانفرنس بھی متوقع ہے۔ روس کے صدرہاربن علاقے کا دورہ کریں گے، صدر پیوٹن کا ایک بار پھر منصب سنبھالنے کے بعد یہ ان کا پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔ یہ دورہ ایسے وقت کیا جارہا ہے جب دونوں ملک باہمی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ منارہے ہیں۔
مقبول خبریں
پاکستان کے بھرپور جواب کے بعد مودی کو چھپنے کی جگہ نہیں مل رہی،...
کوئٹہ(این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کے بھرپور جواب کے بعد مودی کو چھپنے کی جگہ...
خضدار میں 21 مئی کو فتنة الہندوستان نے بھارت کے حکم پربچوں کو دہشت...
راولپنڈی (این این آئی)پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بھارت کی 20 سالہ اسٹیٹ اسپانسرڈ دہشتگردی کی تفصیلات دنیا...
ملک کے میدانی علاقوں شدید گرمی کا امکان، دادو اور سبی میں پارہ 50...
اسلام آباد(این این آئی)ملک کے بیشتر میدانی علاقے شدید گرمی کی لہر کے زیرِ اثر رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے...
وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے ایران کا دورہ کریں گے،تیاریاں حتمی مراحل میں داخل
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے ایران کا دورہ کریں گے۔سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے دورہ ایران کی تیاریاں حتمی مراحل...
پاک بھارت تنازعات کے حل کا نیا امکان پیدا ہو گیا ہے، امریکی محکمہ...
واشنگٹن(این این آئی)امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی میں کمی اور جنگ...