اسلام آباد (این این آئی)معروف پاکستانی گلوکار علی ظفرکی 44ویں سالگرہ (کل)18مئی کو منائی جائے گی۔گلوکار،موسیقار،اداکار اور ماڈل علی ظفر 18مئی 1980ء کو لاہور میں پیدا ہوئے انہوں نے اپنے فنی کیرئیر کا آغازاداکارہ و ہدایتکارہ ثمینہ پیرزادہ کی فلم شرارت میں گانا گا کر کیا۔علی ظفر کو اپنے گانوں کی البم ”حقہ پانی” کے گانے ”چھنو کی آنکھ میںاک نشہ ہے” سے بے پناہ شہرت حاصل ہوئی۔علی ظفر نے فن اداکاری کا آغاز بھارتی کامیڈی فلم ”تیرے بن لادن” سے کیا جس کے بعد علی ظفر پاک بھارت کے ابھرتے ہوئے سٹار بن گئے بھارتی فلم تیرے بن لادن کی کامیابی کے بعد قسمت کی دیوی علی ظفر پر مہربان ہو گئی اور انہیں اوپر نیچے بھارتی فلموںکی آفرز ہونے لگیں۔پاکستانی گلوکار علی ظفر بھارت میں تیسرے سب زیادہ سنے جانے والے گلوکار ہیں پاکستان اور بھارت میںموسیقی کے میدان میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے والے علی ظفر کوبیشمار ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...