واشنگٹن(این این آئی)لائیو اسٹاک سے انسان کو برڈ فلو لگنے کا پہلا کیس امریکہ میں سامنے آیا ہے۔ مریض ایک ڈیری فارمر ہے جسے یہ وائرس اپنی گائے سے منتقل ہوا۔ یہ کیس جلد ہی پکڑا گیا اور سانس کی تکلیف شروع ہونے سے پہلے ہی مریض کا علاج شروع کر دیا گیا۔ماہرین کا خیال ہے کہ انسان سے انسان کو برڈ فلو لگنے کا امکان فی الحال بہت ہی کم ہے۔ تاہم پریشانی کی بات یہ ہے کہ امریکہ میں پولٹری سے لائیو اسٹاک تک برڈ فلو پھیلنے کا بھی یہ پہلا کیس ہے۔دنیا میں برڈ فلو کی حالیہ وبا 2020 میں پھوٹی تھی، تب سے یہ وائرس صرف پولٹری اور جنگلی جانوروں میں پایا گیا ہے۔ پرندوں سے انسانوں کو لگنے والے برڈ فلو کے بہت کم کیسز دنیا میں سامنے آئے ہیں لیکن وہ انتہائی مہلک ثابت ہوئے ہیں۔ سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ اِس وائرس کا پرندوں سے دودھ پلانے والے جانوروں تک پھیلنا ہی بہت بڑی بات ہے، اور اب ثابت ہوا ہے کہ برڈ فلو گائے سے انسان کو بھی لگ سکتا ہے، تو اِس کی دوا کی تیاری کے لیے فوری اور بہت زیادہ ریسرچ کی ضروروت ہے۔
مقبول خبریں
پاک بھارت تنازعات کے حل کا نیا امکان پیدا ہو گیا ہے، امریکی محکمہ...
واشنگٹن(این این آئی)امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی میں کمی اور جنگ...
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی خضدار میں اسکول بس پر حملے کی شدید...
نیویارک(این این آئی)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے بلوچستان کے علاقے خضدار میں اسکول بس پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت...
Jـ10C کی کامیابی پر چین کی ڈاکومنٹری، پاکستان کی فضائی طاقت پر مہر ثبت...
اسلا م آباد(این این آئی)چین نے نئی دستاویزی فلم میں Jـ10C لڑاکا طیاروں کی کامیابیوں کا اعتراف کرتے ہوئے پاکستان کی فضائی برتری اور...
مودی کی پھر اشتعال انگیزی،بھارت کی کسی بھی جارحیت کا پوری قوت سے ردعمل...
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان نے بھارتی وزیراعظم کی جانب سے اشتعال انگیز بیان کے بعد دوبارہ دو ٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے...
الیکشن کمیشن کابلدیاتی انتخابات کے التوا ء پر اظہار ناراضگی
لاہور( این این آئی) الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے التوا ء پر اظہار ناراضگی کرتے ہوئے 29 مئی کو چیف...