ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ اداکارہ شرمین سیگل نے کہا ہے کہ سلمان خان انہیں شادی کی پیشکش کر چکے ہیں۔اداکارہ نے یہ انکشاف ایک انٹرویو میں اس وقت کیا جب میزبان نے ان سے سوال کیا کہ کسی ایسی مشہور شخصیت کا نام بتائیں جن سے آپ انڈسٹری میں آنے سے پہلے ملی ہوں؟شرمین سیگل نے اپنے بچپن کے دنوں کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ فلم ہم دل دے چکے صنم کے سیٹ پر سلمان خان سے پہلی ملاقات ہوئی۔اداکارہ نے کہا کہ سلمان خان نے انہیں مذاق میں شادی کی پیشکش کی تھی اور اس وقت ان کی عمر صرف دو سال تھی۔ان کا کہنا تھا کہ سلمان خان نے شادی کیلئے پروپوز کرتے ہوئے کہا کیا تم مجھ سے شادی کرو گی؟ جس کے جواب میں، میں نے، نہیں کہہ کر انکار کردیا تھا۔شرمین نے مزید وضاحت کی کہ اس وقت میں شادی کا مطلب سمجھنے کے لیے بہت چھوٹی تھی اور ہر بات کے جواب میں نہیں ہی کہتی تھی۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...