ترقی کے سفر کو پسماندہ علاقوں تک لیکر گئے ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب

0
397

سرگودھا(این این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سرگودھا سمیت مختلف اضلاع کے اراکین اسمبلی کی جانب سے پیش عوامی مسائل کے فوری حل کے لئے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ترقی کے سفر کو پسماندہ علاقوں تک لے کر گئے ہیں اور منتخب نمائندوں کے حلقوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔انہوں نے کہا کہ عوامی نمائندوں کے جائز کاموں میں کسی کورکاوٹ نہیں ڈالنے دوں گا۔عوام کی خدمت ہمارا نصب العین ہے