اسلام آباد (این این آئی)وفاقی حکومت نے بجٹ2024-25 میں سخت معاشی پالیسی جاری رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایم ایف وفاقی بجٹ کے لیے اپنی سفارشات پیش کر رہا ہے، حکومت کو آئی ایم ایف کی شرائط پر مکمل عملدر آمد کرنا ہوگا۔ذرائع وزارت خزانہ نے دعویٰ کیا کہ وفاقی حکومت نے بجٹ سرپلس سے متعلق صوبوں سے تصدیق کرنے کا فیصلہ کیا ہے، آئندہ مالی سال کیلئے پرائمری سرپلس جی ڈی پی کیایک فیصد کا پلان ہے۔ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کاوفاقی بجٹ آئی ایم ایف کی مشاورت سے تیار ہوگا، وفاقی بجٹ کی تیاری پر پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف)کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف وفاقی بجٹ کے لیے اپنی سفارشات پیش کر رہا ہے، حکومت کو آئی ایم ایف کی شرائط پر مکمل عملدر آمد کرنا ہوگا۔واضح رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان نئے قرض پروگرام کے حوالے سے مذاکرات جاری ہیں جبکہ عالمی مالیاتی ادارے نے بتایا کہ پاکستان کے ساتھ جاری مذاکرات کے نتیجے میں نئے قرض پروگرام کا تعین کرنا قبل از وقت ہے۔گزشتہ ہفتے آئی ایف ایم ڈائریکٹر کمیونی کیشن جولی کوزیک نے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ عالمی مالیاتی فنڈ کا وفد اس وقت اسلام آباد میں موجود ہے، جہاں وہ پاکستانی حکام کے ساتھ مذاکرات کررہا ہے۔بریفنگ کے دوران جولی کوزیک سے سوال کیا گیا کہ آیا ان مذاکرات کے نتیجے میں پاکستان کے ساتھ نئے قرض کے لیے اسٹاف لیول معاہدہ کرلیا جائے گا یا پھر یہ صرف ایک ابتدائی دورہ ہے؟جولی کوزیک نے کہا تھا کہ آپ کے سوال کے جواب میں یہ کہنا چاہوں گی کہ ہمارا وفد اس وقت پاکستان میں ایک مشن پر ہے اور ہم انتظار کریں گے کہ وہ اپنا کام ختم کرلیں اور پھر وقت آنے پر ہم اس مشن کے نتائج سے سب کو آگاہ کریں گے۔ڈائریکٹر آئی ایم ایف کمیونی کیشن نے صحافیوں کو اسلام آباد میں موجود اپنے وفد کے حوالے سے نئی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا تھا۔خیال رہے کہ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے 29 اپریل کو اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کا دوسرا جائزہ مکمل کیا، جس کے بعد ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی قسط جاری کی گئی۔جولی کوزیک نے کہا تھا کہ ہمارے بورڈ کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے دوسرے اور آخری جائزے کی تکمیل کے دوران حکام کی بہترین پالیسی کی کوششوں کی وجہ سے معیشت کو مستحکم کرنے میں مدد ملی۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا صدر آصف زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ، خیریت دریافت کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے خیریت دریافت کی ہے۔ جاری بیان...
وزیراعظم کا شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو خراج عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کی 46 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے...
چیئرمین سینیٹ کا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر خراجِ عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کے عظیم عوامی رہنما، بانی جمہوریت اور عوام کے حقوق کے محافظ شہید...
وزیراعظم کی رمضان ریلیف پیکیج ماڈل کو دیگر سرکاری سکیموں میں اپنانے کی ہدایت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکیج کیلئے استعمال ہونیوالے ادائیگی کے طریقہ کار کو دیگر سرکاری سکیموں میں بھی اختیار...
ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی )امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی...