اسلام آباد (این این آئی)صدر پاکستان آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان ون چائنا اصول کی پاسداری کرتا ہے اور ہمیشہ چین کے ساتھ کھڑا رہے گا۔چین کے سرکاری ذرائع ابلاغ شنوا کو انٹریو دیتے ہوئے صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین عوامی تبادلوں کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ لوگوں کی نقل و حرکت آسان بنانے کے لیے مزید پالیسیوں کی ضرورت ہے۔خیال رہے کہ صدر مملکت نے انٹرویو پاکستان اور چین کے مابین سفارتی تعلقات کے قیام کی 73ویں سالگرہ کے تناظر میں دیا، مارچ میں دوسری بار صدر پاکستان بننے کے بعد ان کا کسی بھی غیر ملکی میڈیا کو یہ پہلا انٹریو ہے۔صدر پاکستان نے کہا کہ سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو نے قوم کو مشرق اور چین کی طرف دیکھنے کا کہا تھا۔آصف زرداری نے کہا کہ پالیسیوں کا تسلسل چین کی معاشی کامیابی کی ایک اہم وجہ ہے، پاکستان چین کے ترقیاتی عمل میں مزید شامل ہونے کی امید رکھتا ہے، 11 سال قبل پاک، چین اقتصادی راہداری کے آغاز کے بعد سے گوادر بندرگاہ میں بہت سے ترقیاتی کام ہوئے، گوادر بندرگاہ پوری دنیا سے ہمیشہ سرمایہ کاروں کا خیرمقدم کرے گی۔صدر مملکت نے تائیوان کی آزادی کی کسی بھی شکل کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ تائیوان چین کا حصہ ہے، اس کے علاوہ کوئی راستہ نہیں، پاکستان ون چائنا اصول کی پاسداری کرتا ہے، جب کہ پاکستان ہمیشہ چین کے ساتھ کھڑا رہے گا اور چین کے بنیادی مفادات کا تحفظ کرے گا۔انہوں نے کہا کہ چینی زبان کو اپنی لازمی نصاب میں شامل کرنے کے حوالے سے پاکستان مزید اسکولوں کی حوصلہ افزائی کررہا ہے۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...