لاہور(این این آئی)پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف کامیڈین رنگیلا کی19ویںبرسی (کل)24مئی جمعہ کو منائی جائے گی۔سعید خان }المعروف رنگیلاکا تعلق پختون فیملی سے تھا وہ 1937ء کو افغانستان کے صوبہ ننگر ہار میں پیدا ہوئے اور بعد ا زاں افغانستان سے ہجرت کر کے پشاور اور پھر لاہور مقیم ہو گئے۔رنگیلا پاکستان فلمی انڈسٹری کے ایک نمایاں اداکار،صداکار اور فلم ڈائیریکٹر رہے ہیں انہوں نے ساڑھے چھ سو سے زائد فلموں میں کام کیا اور مزاحیہ اداکاری کے انمٹ نقوش چھوڑے ہیں۔رنگیلا نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 1958ء کو فلم ”جٹی” سے کیا۔انہوں نے متعدد فلموں میں گلوکاری بھی کی۔رنگیلا کی منور ظریف کے ساتھ جوڑی فلم کی کامیابی کی علامت سمجھی جاتی تھی بعد میں انہوں نے فلم سٹار ننھا کے ساتھ بھی جوڑی بنائی رکھی۔رنگیلا کی معروف ترین فلموں میں ”منجھی کتھے ڈاہواں، ہتھ جوڑی،جگری یار،سنگدل،پگڑی سنبھال جٹا،دوستی،ٹھاہ اور دیگر قابل ذکر ہیں۔رنگیلا نے فلم ”عورت راج اور دو رنگیلے” میں بطور پلے بیک سنگر کا م کیا انہیں نگار ایوارڈ سمیت متعدد اعزازات سے نوازا جا چکا ہے۔رنگیلا نے تین شادیاں کیں اور ان کی 8بیٹیاں اور 6بیٹے ہیں۔رنگیلا 24مئی 2005ء کو 68برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...