محمد بن سلمان اور میکرون کا غزہ میں قیام امن کے طریقوں پر تبادلہ خیال

0
52

ریاض(این این آئی)سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے فرانسیسی صدر میکرون سے ٹیلی فون پر بات چیت کی اور مشترکہ دلچسپی کے متعدد موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں نے کئی شعبوں میں موجودہ تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں پر بھی بات چیت کی۔عرب ٹی وی کے مطابق فریقین نے سعودی ایئرلائنز اور ایئربس کے درمیان 105 طیاروں کی خریداری کے معاہدے پر دستخط کئے جانے پر مبارکباد کا تبادلہ کیا۔ متعدد علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ خاص طور پر غزہ کی حالیہ صورتحال میں جنگ کے خاتمے کے لیے فوری کوششوں اور بین الاقوامی رابطوں کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔