ریاض(این این آئی)سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ نے مختلف ممالک سے آنے والے عازمین کو یاددہانی کرائی ہے کہ قانون کے مطابق مملکت آتے وقت اگر ان کے پاس 60 ہزار ریال یا اس کے مساوی اضافی رقم یا قیمتی زیورات وغیرہ ہوں تو ان کے بارے میں کسٹم میں اندراج کرائیں۔عرب ٹی وی کے مطابق مملکت آنے والوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ کسٹم قوانین کا احترام کریں۔ حج سیزن میں دنیا بھر سے عازمین لاکھوں کی تعداد میں مملکت آتے ہیں اس حوالے سے وزارت حج کی جانب سے عازمین کو خصوصی طور پر ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کسٹم قوانین پر عمل کریں۔ اضافی رقم ہونے کی صورت میں اس کا باقاعدہ اندراج کرانے کے بعد کسٹم سے اس کی اجازت حاصل کریں تاکہ کسی قانونی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔اس ضمن میں وزارت حج وعمرہ نے کسٹم قواعد کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانون کے مطابق کسی بھی مسافر کے پاس اگر 60 ہزار ریال سے زائد رقم ہو یا اس کے مساوی کسی اور ملک کی کرنسی ہو۔علاوہ ازیں قیمتی زیورات جن کی مجموعی مالیت 60 ہزار سے زائد ہو یا ایسی تجارتی اشیا جن کی قیمت 3 ہزارریال سے زائد ہو ان کا باقاعدہ کسٹم قانون کے تحت مخصوص فارم پر اندراج کرایا جائے۔وزارت کا کہنا ہے کہ عازمین کسی بھی قانونی مسئلے سے بچنے کے لیے کسٹم ڈیکلیریشن فارم ضرور حاصل کریں تاکہ بعدازاں کسی مشکل میں مبتلا نہ ہوں۔
مقبول خبریں
یو اے ای اور پاکستان میں معیاری فرنیچر کی فراہمی کے لیے القاسمی ہولڈنگ...
گوانگژو(این این آئی)چین میں منعقدہ ایک اہم تقریب میںہز ہائی نس شیخ سلطان بن خالد القاسمی کی سرپرستی میں القاسمی ہولڈنگ اور اسٹارجوئے فرنیچر...
وزیر ریلوے حنیف عباسی کا کوئٹہ ریلوے سٹیشن کا دورہ
کوئٹہ(این این آئی) وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کوئٹہ ریلوے سٹیشن کا دورہ کیا۔چیئرمین مظہر علی شاہ اور سی ای او ریلوے امیر...
امریکہ نے پاکستان اور چین سمیت 8 ممالک کی 70 کمپنیوں پر برآمدی پابندیاں...
واشنگٹن (این این آئی)امریکہ نے پاکستان، چین اور 8 دیگر ممالک کی مجموعی طور پر70 کمپنیوں پر برآمدی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔یہ پابندیاں...
شوگر ملز ایسوسی ایشن نے ملک میں چینی کی قلت کے تاثر کو مستردکردیا
لاہور(این این آئی) شوگر ملز ایسوسی ایشن نے کہا ہیکہ صارفین کی ضروریات پوری کرنے کیلئے ملک میں چینی کا خاطر خواہ اسٹاک...
ہنگو’ سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ،کالعدم ٹی ٹی پی کمانڈر...
ہنگو'وانا(این این آئی)ہنگو میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم ٹی ٹی پی کمانڈر سعید ہلاک ہوگیا۔جنوبی...