کراچی(این این آئی)پاکستان کے معروف سینئر اداکار، پروڈیوسر اور ٹیلی ویژن میزبان فیصل قریشی نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرد ان سے مراسم بڑھاتے ہیں، ہم جنس پرستی اسلام میں حرام ہے،مرد حضرات جب ایسا کرتے ہیں تو ہنسی آتی ہے۔تفصیلا ت کے مطاق سینئر اداکار فیصل قریشی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں پاکستانی شوبز انڈسٹری سے متعلق یہ انکشاف کیا ہے۔اداکار نے بتایا کہ شوبز انڈسٹری میں اس وقت دو سے تین لابیز کام کر رہی ہیں، جو فنکار کسی لابی کا حصہ نہیں اس کا بہت برا حال ہے۔ایک پوڈ کاسٹ کے دوران اداکار نے کہا کہ آج کل 5سے 6افیئر رکھنے والوں کو بہت ماڈرن سمجھا جاتا ہے، یہ بہت اچھی بات سمجھی جاتی ہے کہ آپ کے بہت سارے تعلقات ہوں، ایسے لوگوں کو حسرت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے کہ مگر جو شادی کے بعد طلاق لے لیتے ہیں یا دوسری بار کوئی نکاح کر لے تو اسے معاف نہیں کیا جاتا ہے۔اداکار نے کہاکہ آج کل حرام آسان اور حلال کام کرنا مشکل ہے۔فیصل قریشی نے عورت مارچ پر بھی اپنی رائے کا اظہار کیا۔اداکار نے کہا کہ ائیر کنڈیشنز کمروں میں بیٹھ کر بڑی بڑی باتیں کرنا بہت آسان ہے، جو ملک میں ہو رہا ہے وہ حیران کن ہے، جہاں تک میرے پاس کچھ معاملات پہنچے، میں نے لوگوں کی کہانی سنی تو پریشان ہو گیا کہ پاکستان جیسے ملک میں لوگ ایسا کیسے کر سکتے ہیں۔اداکار نے مختلف معاشروں میں ہم جنس پرستی کے پھیلتے ناسور پر اپنی رائے دی اور کہا کہ اسے کسی صورت جائز قرار نہیں دیا جا سکتا۔
مقبول خبریں
کرم،مسلح افراد کی مسافر گاڑیوں پر فائرنگ سے 39 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
کرم(این این آئی)خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 39 افراد جاں بحق ہوگئے۔نجی ٹی...
دریائے سندھ کنال معاملہ،بلاول بھٹو نے وفاقی حکومت کو اہم تجویز دی ہے، شازیہ...
اسلام آباد(این این آئی)رہنما پاکستان پیپلز پارٹی شازیہ مری نے کہا ہے کہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دریائے سندھ سے چھ نئی...
الیکشن کمیشن نے (ن) لیگ کے منحرف رکن قومی اسمبلی عادل بازئی کو ڈی...
اسلام آباد(این این آئی)الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کے منحرف رکن عادل خان بازئی...
جلاؤ گھیراؤ کیس،عمران خان کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
راولپنڈی(این این آئی)راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 28 ستمبر کے جلاؤ گھیراؤ سے متعلق تھانہ نیو ٹاؤن میں درج مقدمہ نمبر 2831 میں...
وزیراعظم نے اعجاز حسین کو50 لاکھ روپے انعام، اعزازی شیلڈ بھی پیش کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم نے اعجاز حسین کی فرض شناسی کو سراہتے ہوئے ان کی ایمانداری کے اعتراف میں ان کے لیے 50 لاکھ...