اسلام آباد(این این آئی)اسپیکر قومی اسمبلی قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے رفح فلسطین میں فوجی آپریشن روکنے سے متعلق عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ رفح میں اسرائیلی فوجی آپریشن کو روکنے کے حوالہ سے عالمی عدالت انصاف کا فیصلہ خوش آئند ہے۔اسپیکر میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق سردار ایاز صادق نے کہا کہ عالمی عدالت نے اسرائیلی جارحیت اور بربریت کے تلخ حقائق دنیا کے سامنے عیاں کیے ہیں،غزہ کے بعد رفح میں7 مئی سے فلسطینیوں کی نسل کشی جاری ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ 36 ہزار سے زائد فلسطینیوں کے قتل عام، جن میں بڑی تعداد میں معصوم بچے اور عورتیں شامل ہیں ،پر انسانیت شرمندہ ہے،اسرائیل فلسطین میں 84 ہزار سے زائد افراد کو زخمی اور لاکھوں کو بے گھر کرنے بعد بھی اپنی ہٹ دھرمی پر قائم ہے۔سردار ایاز صادق نے کہا کہ پوری دنیا میں مظاہروں اور عالمی عدالت کے فیصلوں کے باجود بھی اسرائیل نے نہتے فلسطینیوں کی نسل کشی نہیں روکی جو کھلم کھلا دہشتگردی کے زمرے میں آتا ہے،پاکستان آزاد فلسطینی ریاست کے قیام اور 1967 کے سرحدی معاہدے کی مکمل حمایت کرتا ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ اسرائیل فوری طور پر جنگ بندی کا اعلان کرے اور امداد کی رسائی کیلئے روکاوٹیں دور کرے،اقوام متحدہ کی غزہ میں جنگ بندی سے متعلق حالیہ قراردادوں اور عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر عمل درآمد کو یقینی بنائے۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...