سی پیک کے دوسرے مرحلے کا باضابطہ آغاز، وزیراعظم جون میں چین کا دورہ کریں گے

0
150

اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک)کے دوسرے مرحلے کے آغاز میں باضابطہ شامل ہونے کے لیے جون کے پہلے ہفتے میں چین کا دورہ کریں گے۔وزیراعظم آفس کے ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کا 4 جون کو دورہ چین شیڈول ہے، تاہم اس تاریخ میں معمولی ردوبدل آسکتا ہے۔سی پیک کے پہلے مرحلے میں انفراسٹرکچر اور توانائی کے منصوبے شامل تھے، جب کہ سی پیک فیز ٹو میں دونوں ممالک زراعت، پاکستان ریلوے ایم ایل ون، تجارتی سودے، اور قراقرم ہائی وے (کے کے ایچ)کی از سر نو تعمیر پر توجہ مرکوز کریں گے۔