غزہ جنگ میں قرآن جلانے کے واقعات کی تحقیقات شروع

0
141

مقبوضہ غزہ(این این آئی) اسرائیل کے فوجیوں کی غزہ میں قرآن کو جلانے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ فوجیوں کے قرآن پاک یا دوسری کتب کو جلانے کی ویڈیو کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ویڈیو میں ایک اسرائیلی فوجی قرآن پاک جلاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے یہ تحقیقات شروع کی ہیں مگر یہ اپنی جگہ حقیقت ہے کہ غزہ جنگ کے دوران یا اس سے پہلے کسی بھی واقعے کی اسرائیلی فوج کی طرف سے کرائی گئی تحقیقات میں کسی کو کیا سزا ملی۔