سرینگر(این این آئی) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی کے پولنگ ایجنٹوں اور کارکنوں کو تھانوں میں رپورٹ کرنے کو کہا جا رہا ہے ۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے سماجی رابطوں کی سائٹ ‘ایکس’ پر لکھا ہے کہ ”پی ڈی پی کے پولنگ ایجنٹوں اور کارکنوں کو مقامی تھانوں میں رپورٹ کرنے کو کہا جا رہا ہے ۔” انہوںنے سوال کیا کہ لوگوں کو جمہوریت پر یقین ظاہر کرنے کی سزا کیوں دی جا رہی ہے۔محبوبہ مفتی نے جمعہ کے روز بھارتی الیکشن کمیشن کے نام یک خط بھی لکھا جس میں انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی کارکنوں اور پولنگ ایجنٹوں کو پولیس نے حراست میں لیا ہے، جب گرفتار افراد کے اہل خانہ تھانوں میں گئے تو انہیں بتایا گیا کہ یہ گرفتاریاں ایس ایس پی ضلع اسلام آباد اور ڈی آئی جی جنوبی کشمیر کے احکامات پر کی گئی ہیں۔دریں اثنا محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ ان کی موبائل فون سروس اچانک معطل کر دی گئی ہے ۔ انہوںنے ایکس پر لکھا ”میں صبح سے کوئی کال نہیں کر پا رہی ہوں۔ عین پولنگ والے روز فون سروس کی اچانک معطلی کی تاحال کوئی وضاحت پیش نہیں کی گئی۔ بھارتی حکومت نے ڈھونگ پارلیمانی انتخابات کے ایک اور مرحلے پر مقبوضہ جموںوکشمیر کے اسلام آباد، کولگام، شوپیاں، راجوری اور پونچھ اضلاع میں سیکورٹی کے نام پرپابندیاں انتہائی سخت کر دی ہیں۔ن اضلاع پر مشتمل اسلام آباد۔راجوری پارلیمانی حلقے میں آج ڈھونگ بھارتی پارلیمانی انتخابات کے چھٹے مرحلے میں پولنگ ہو رہی ہے۔ مودی حکومت نے اس حلقے میں انتخابات کوایک فوجی آپریشن میں تبدیل کر دیا ہے۔ یہ حلقہ ایک جنگی علاقے کامنظر پیش کررہا ہے۔ بھارتی فورسز کے اہلکار ان اضلاع کے مختلف علاقوں میں تلاشی کی کارروائیاں ،گشت اورسڑکوں پر مارچ کر رہے ہیں۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...