اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد کے شہریوں کی سہولت کیلئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے 5 بڑے اعلانات کیے جس کے مطابق دارالحکومت میں کیپیٹل ایمرجنسی سروسز، کیپیٹل ویسٹ مینجمنٹ کمپنی، کیپیٹل سیف سٹی اتھارٹی، سی بی ڈی اور کیپیٹل واسا کا قیام عمل میں لایا جائیگا۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سی ڈی اے ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا اور شہریوں کو ریلیف دینے کیلئے اہم فیصلے کیے۔وزیر داخلہ نے اعلان کیا کہ دارالحکومت کے رہائشیوں کیلئے کیپیٹل ایمرجنسی سروسز، کیپیٹل ویسٹ مینجمنٹ کمپنی، کیپیٹل سیف سٹی اتھارٹی، سی بی ڈی اور کیپیٹل واسا کا قیام عمل میں لایا جائیگااس ضمن میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کو خصوصی ٹاسک دیدیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ ان تمام اقدامات کا مقصد اسلام آباد کے شہریوں کو بہترین اور تیز رفتار خدمات فراہم کرنا ہے، انشاء اللہ جلد اسلام آباد کو ایک مثالی شہر بنائیں گے۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سی ڈی اے ہیڈکوارٹر کے دورے کے دوران ایمبولینس 1122 اور فائر بریگیڈ کے عملے سے ملاقات کی اور انہیں جانفشانی سے فرائض کی ادائیگی کی تلقین کی۔ ایمبولینس، فائر بریگیڈ اور واٹر ریسکیو سروس کو کیپٹل ایمرجنسی سروسز کے تحت یکجا کیا جائے گا۔ شہری کسی بھی ہنگامی حالت کی صورت میں 1122 پر کال کر کے ایمرجنسی سروسز حاصل کر سکیں گے۔ یونیفائیڈ ایمرجنسی کنٹرول روم کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔گاڑیوں کی جی پی ایس کے ذریعے لائیو ٹریکنگ کی جائیگی اس سلسلے میں عملے کی ٹریننگ پر خصوصی توجہ دی جائیگی۔وزیر داخلہ نے اسلام آباد میں شہریوں کو بروقت سہولیات دینے کے لیے ایمرجنسی سروسز 1122 کے نئے سٹیشن قائم کرنے کی ہدایت کی اور منظور شدہ خالی آسامیوں پر میرٹ پر بھرتیوں کا حکم بھی دیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں ایمبولینسز کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن اور ایمرجنسی سروسز کے دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
مقبول خبریں
اعزاز پوری قوم، افواجِ پاکستان، خاص کر سول اور ملٹری شہداء اور غازیوں کے...
راولپنڈی(این این آئی)فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے کہاہے کہ فیلڈ مارشل کا اعزاز ملنے پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں ،اعزاز...
وفاقی کابینہ نے جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی...
اسلام آباد (این این آئی)حکومت پاکستان نے معرکہ حق، آپریشن بنیان مرصوص کی اعلیٰ حکمتِ عملی اور دلیرانہ قیادت کی بنیاد پر ملک کی...
اسحٰق ڈار کا پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت پر چین سے...
بیجنگ /اسلام آباد(این این آئی)بیجنگ میں موجود پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت...
پاک فوج کے آپریشن ” بنیان مرصوص” کی کامیابی سے پوری دنیا میں پاکستان...
کھاریاں (این این آئی) پاک فوج کے آپریشن " بنیان مرصوص" کی کامیابی سے پوری دنیا میں پاکستان اور امت مسلمہ کو بھی تقویت...
اسحاق ڈار کی چینی وزیر سے ملاقات، اسٹریٹجک تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق
بیجنگ(این این آئی) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بیجنگ میں چینی کمیونسٹ پارٹی کے وزیر لیو جیان چاؤ سے ملاقات کی...