اسلام آباد (این این آئی )وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ 28مئی قابل اعتماد کم از کم ڈیٹرنس قائم کرنے کی طرف ہماری قوم کے مشکل تاہم قابل ذکر راستے کی داستان کی عکاسی کرتا ہے۔پیر کو سوشل میڈیا ایکس پر اپنی پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ 28 مئی کی اہمیت صرف ایک دن کو یادگاررکھنے سے زیادہ ہے۔ انہوںنیکہاکہ یہ ایک قابل اعتماد کم از کم ڈیٹرنس قائم کرنے کی طرف ہماری قوم کے مشکل لیکن قابل ذکر راستے کی داستان کاعکاس ہے۔انہوںنے کہاکہ 1998 میں، وزیر اعظم نواز شریف نے پاکستان کو ایٹمی ہتھیاروں سے لیس ملک بنانے کے لیے اعصاب شکن دباؤ اور ترغیبات کو مسترد کرتے ہوئے جرات مندانہ قیادت کا مظاہرہ کیا۔انہوں نے کہا کہ اس تاریخی دن، 1998 میں، وزیر اعظم نواز شریف نے پاکستان کو ایٹمی ہتھیاروں سے لیس ملک بنانے کیلئے اعصاب شکن دباؤ اور ترغیبات کو مسترد کرتے ہوئے جرات مندانہ قیادت کا مظاہرہ کیا۔انہوں نے کہا کہ میں سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کو بھی ، ان کی تزویراتی دور اندیشی اور اس مقصد کے لیے غیر متزلزل عزم پرخراج تحسین پیش کرتا ہوں جو پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے بانی تھے۔انہوں نے کہا کہ یہ اہم دن قومی طاقت کے تمام پہلوؤں کی اجتماعی کوشش کی علامت ہے، جو ایک ناقابل تسخیر چیلنج کی طرح نظر آرہا تھا اور ہمارے ملک کی دفاعی صلاحیتوں میں ایک سنگ میل حاصل کر رہاتھا۔یوم تکبیر مبارک ہو۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...