ریاض(این این آئی)خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے صحت یاب ہونے کے بعد سعودی کابینہ کے سیشن کی ویڈیو کال کے ذریعے صدارت کی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس موقع پر سعودی ولی عہد نے اپنے خاندان، سعودی عوام اور دوست ممالک کے سربراہان کی جانب سے ان کی جلد صحت یابی کے نیک خواہشات اور دعائیہ پیغامات پر شکریہ ادا کیا۔اجلاس کے دوران سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور کابینہ کے ارکان نے شاہ سلمان کی صحت یابی پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے ان کی حفاظت اور صحت کے لیے دعا کی۔اجلاس کے دوران کابینہ کو سینیگال کے صدر کی جانب سے شاہ سلمان کو بھیجے جانے والے پیغام اور ولی عہد کی جاپانی وزیر اعظم اور فرانسیسی صدر سے بات چیت پر بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں فیوچر ایوی ایشن 2024 کے ریاض میں کامیاب انعقاد پر مبارک باد دی گئی جس میں ایک سو سے زائد معاہدوں پر دستخط کے علاوہ بڑی سرمایہ کاری کا اعلان بھی کیا گیا، جس سے ہوا بازی کے شعبے کے لیے انتہائی اہم ثابت ہوں گے۔کابینہ نے مملکت میں ہوا سے بجلی کی پیداوار کے شعبے میں کامیابی حاصل کرنے، بجلی کی پیداواری لاگت میں کمی اور صاف توانائی کے دیگر ذرائع کو اختیار کرنے کے اقدام کو سراہا ۔اجلاس میں علاقائی اور عالمی حالات کا جائزہ لیتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا گیا کہ اسرائیل کی جانب سے بین الاقوامی قراردادوں اور عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزیاں روکنے کے مداخلت کی جائے۔سعودی کابینہ کے اجلاس میں سعودی عرب میں انسداد دہشتگردی کے لیے قائم اسلامی عسکری اتحاد کے ہیڈ کوارٹر کے قیام کے لیے اتفاق کیا گیا۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...