اسرائیلی بمباری سے بیسیوں پناہ گزینوں کی شہادت پر چین کا اظہار تشویش

0
97

بیجنگ(این این آئی)چین کی طرف سے رفح میں اسرائیلی جنگی حملوں اور پناہ گزینوں کے کیمپ پر کی گئی تازہ ہلاکت خیز بمباری پر سخت تشویش ظاہر کی گئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ما ئوننگ نے اس سلسلے میں ایک باقاعدہ بیان میں کہا کہ رفح میں جاری آپریشن انتہائی تشویشناک ہے۔ واضح رہے رفح میں اسرائیلی بمباری سے 45 سے زائد فلسطینی شہادتوں کے تازہ واقعے پر پوری دنیا میں اظہار تشویش کیا جا رہا ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بھی اب سے کچھ دیر بعد طلب کیا گیا ہے تاکہ اس معاملے پر سلامتی کونسل کے ارکان بحث کر سکیں۔