ریاض(این این آئی)حسب روایت خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے امسال حج کے موقعے پر 2300 غیر ملکی حاجیوں کے سعودی عرب کی سرکاری میزبانی میں حج کے انتظامات کی ہدایت کی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کی سرکاری دعوت پر فریضہ حج ادا کرنے والے خوش نصیبوں کا تعلق 88 ممالک سے ہے جب کہ ان میں ایک ہزار فلسطینی بھی شامل ہیں جن کا تعلق شہدا، زخمیوں یا قیدیوں کیخاندانوں سے ہے۔ اس کے علاوہ 22 ایسے حاجیوں کی سعودی عرب کی میزبانی میں حج کی تیاریوں کی ہدایت کی گئی ہے جن کے سیامی جڑواں بچوں کے آپریشن مملکت کے ہسپتالوں میں ہوئے ہیں۔خیال رہے کہ سعودی عرب میں سرکاری حج اسکیم کے تحت بیرون ملک سے ہر سال سیکڑوں افراد کے حج کا انتظام کیا جاتا ہے۔ خادم حرمین شریفین کی منظوری سے شروع کیے گئے اس پروگرام کو وزارت مذہبی امور اور دعوت ارشاد انجام دیتی ہے۔اس موقع پر مذہبی امور اور دعوت و ارشاد کے وزیر اور پروگرام کے جنرل سپروائزر الشیخ ڈاکٹر عبداللطیف بن عبدالعزیز آل الشیخ نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور عزت مآب ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی طرف سے اڑھائی ہزار افراد کے حج کی میزبانی کی ہدایت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ سعودی قیادت کی طرف سے 2300 افراد کے حج کی سرکاری سطح پر میزبانی خادم حرمین شریفین اور ولی عہد کی دنیا بھر کے مسلمانوں کے مفادات کی دیکھ بھال کے لیے ان کی مستقل فکر کی عکاسی، مختلف خطوں کے مسلمانوں کے لیے ساتھ محبت، اسلامی اتحاد اور بھائی چارے کے بندھن کو گہرا کرنے کی مساعی کا حصہ ہے۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ یہ میزبانی اسلام اور مسلمانوں کی خدمت میں قیادت کی طرف سے کی گئی عظیم خدمات اور مسلمانوں کے مقدس ترین مقام بیت اللہ شریف کی میزبانی کے حوالے سے اسلامی دنیا میں مملکت کے اس اہم مقام کو بھی اجاگر کرتی ہے۔
مقبول خبریں
سردار ایاز صادق کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی برسی...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندرا الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش...
لالک جان شہید کی قربانی آئندہ نسلوں کے لئے جرات و عزم کی روشن...
اسلام آباد (این این آئی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے...
پاکستانی قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت...
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم و حکومتی اقدامات سے عاشورہ محرم الحرام پر...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور حکومتی اقدامات سے عاشورہ...
ایران سے تارکینِ وطن کی ڈیڈلائن سے پہلے واپسی، افغان سرحد پرایمرجنسی نافذ
نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ اتوار کو واپسی کی آخری تاریخ سے چند دنوں پہلے ایران سے دسیوں ہزار افغان سرحد پر...