بھوپال(این این آئی) بھارت میں بی جے پی کے زیر اقتدار ریاست مدھیہ پردیش میں حکام نے گزشتہ دو دنوں کے دوران 258 مساجد سے 437لائوڈ سپیکراتاردیے ہیں۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق اندورشہرسے قاضی محمد عشرت علی کی قیادت میں ایک وفد نے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ آشیش سنگھ سے ملاقات کی اور مطالبہ کیا کہ مذہبی مقامات پرمحدود آواز کے ساتھ لائوڈ سپیکر کی اجازت دی جائے۔مدھیہ پردیش کی بی جے پی حکومت نے مذہبی مقامات سے آواز پیدا کرنے والے آلات ہٹا دیے۔ 258مختلف مذہبی مقامات سے کل 437لائوڈ سپیکر ہٹائے گئے ۔بی جے پی انتظامیہ کی کارروائی کے خلاف مسلمانوں کے مذہبی رہنمائوں نے احتجاج کیا ہے۔ قاضی محمد عشرت علی نے کہا کہ اگر مذہبی مقامات پر لائوڈ اسپیکر پر پابندی ہے تو شادیوں اور دیگر تقریبات میں ڈی جے پر بھی یہی قاعدہ لاگو ہونا چاہیے۔ اندور کے ضلع مجسٹریٹ آشیش سنگھ نے کہا کہ ریاستی بی جے پی حکومت کی ہدایات پر مذہبی مقامات سے لائوڈ اسپیکر ہٹا دیے گئے ہیں۔
مقبول خبریں
سردار ایاز صادق کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی برسی...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندرا الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش...
لالک جان شہید کی قربانی آئندہ نسلوں کے لئے جرات و عزم کی روشن...
اسلام آباد (این این آئی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے...
پاکستانی قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت...
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم و حکومتی اقدامات سے عاشورہ محرم الحرام پر...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور حکومتی اقدامات سے عاشورہ...
ایران سے تارکینِ وطن کی ڈیڈلائن سے پہلے واپسی، افغان سرحد پرایمرجنسی نافذ
نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ اتوار کو واپسی کی آخری تاریخ سے چند دنوں پہلے ایران سے دسیوں ہزار افغان سرحد پر...