اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان امن اور انصاف کے حصول کے لیے پرعزم ہے اور ہم ایسے مستقبل کی تعمیر کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں جہاں امن ہو اور انسانیت پھلے پھولے۔ بدھ کو اقوام متحدہ کے تحت قیام امن کے لئے خدمات انجام دینیوالوں کیعالمی دن کے موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان آج عالمی برادری کے ساتھ مل کر اقوام متحدہ کے امن دستوں میں خدما ت سرانجام دینے والوں کو خراج تحسین پیش کررہا ہے، امن دستوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والوں سے خصوصی تشکر کا اظہار کرتیہیں جنہوں نے دنیامیں امن برقرار رکھنے کے لئے اہم کردارادا کیا۔ وزیراعظم نے کہاکہ ہماری بہادر خواتین سمیت 2 لاکھ 30 ہزار فوجی اہلکاروں نے اقوام متحدہ کے امن مشنز میں خدمات سرانجام دیتے ہوئے 64 سالوں میں قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے اور ان میں ہمارے 181 شہدابھی شامل ہیں جنہوں نے عالمی امن کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے ، ہم انہیں بھی خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ ان کی بے لوث جرات اور قربانی ہمیشہ ہمارے دلوں پہ نقش رہے گی۔وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان امن اور انصاف کے حصول کے لیے پرعزم ہے اور آج ہم ایک ایسے مستقبل کی تعمیر کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں جہاں امن ہو اور انسانیت پھلے پھولے۔
مقبول خبریں
ایران سے تارکینِ وطن کی ڈیڈلائن سے پہلے واپسی، افغان سرحد پرایمرجنسی نافذ
نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ اتوار کو واپسی کی آخری تاریخ سے چند دنوں پہلے ایران سے دسیوں ہزار افغان سرحد پر...
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...