جنگ کے باوجود فوج کو لامحدود رقم نہیں ملنی چاہیے،سربراہ مرکزی بینک اسرائیل

0
77

تل ابیب(این این آئی) بنک آف اسرائیل کے گورنر امیر یارون نے اسرائیل کے دفاعی بجٹ کا جائزہ لینے کے لیے ایک کمیٹی کے قیام کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ جنگ میں فوج کو لامحدود رقم کی ضرورت نہیں ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یارون نے کالج آف مینجمنٹ اکیڈمک سٹڈیز میں ایک کانفرنس میں کہاکہ ایک خوشحال معیشت کے لیے سکیورٹی کی ضرورت ہوتی ہے اور سکیورٹی کے لیے ایک خوشحال معیشت کی۔ اس لیے جنگ کو مستقل دفاعی اخراجات کے لیے اپنے ساتھ ایک خالی چیک نہیں لانا چاہیے۔ اور ہمیں مناسب توازن تلاش کرنا ہوگا۔