ہیلنسکی(این این آئی)عموما لوگ مستعار لی گئی کتاب کی واپسی پر اتنی توجہ نہیں دیتے۔ کچھ ایسا ہی فن لینڈ میں ایک کتاب کے ساتھ ہوا جو ایک لائبریری سے 84 سال قبل عاری لی گئی تھی مگر کتاب لینے والا شخص اسے واپس نہیں کرسکا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق رواں ماہ مئی میں فن لینڈ کے دارالحکومت ہیلسنکی کی ایک لائبریری سے 1939 میں یعنی 84 سال قبل ادھار لی گئی ایک کتاب واپس کر دی گئی۔فن لینڈ کے دارالحکومت میں لائبریرین نے بتایا کہ ہینی اسٹرینڈ کو آرتھر کونن ڈوئل کے ناول مہاجرین کا فننش ترجمہ ہیلسنکی میں ادی سینٹرل لائبریری میں موصول ہوا۔اسٹرینڈ نے کہا کہ کتاب جاری کرنے کی آخری تاریخ 26 دسمبر 1939 تھی۔کتاب دینے اور مستعار لینے والے شخص کے درمیان تعلق ابھی تک واضح نہیں ہوسکا۔انہوں نے کہا کہ مہاجرین نامی کتاب کی واپسی میں تاخیر کی منطقی وضاحت یہ تھی کہ اس کی اجرا کی آخری تاریخ نومبر 1939 میں سوویت یونین کے فن لینڈ پر حملہ کرنے کے ایک ماہ بعد تھی۔اس نے کہا کہ جس شخص نے اسے ادھار لیا تھا اس کے ذہن میں کتاب کی واپسی کے بارے میں نہیں تھا۔ جب اسے واپس کرنے کا وقت قریب آیا تو شائد وہ اسے بھول گیا تھا۔1893 میں شائع ہونے والی یہ کتاب ایک تاریخی ناول ہے جس کے واقعات سترھویں صدی کے دوران فرانس میں رونما ہوئے۔ آرتھر کونن ڈوئل اپنے شرلک ہومز کے جاسوسی ناولوں کے لیے مشہور ہیں۔اسٹرینڈ نے زور دے کر کہا کہ لائبریری 1925 میں شائع ہونے والی کتاب کو عوام کے لیے فراہم کر سکتی ہے کیونکہ یہ اچھی حالت میں ہے۔انہوں نے کہا کہ پرانی کتابوں کا معیار عام طور پر جدید کتابوں سے بہتر ہے۔
مقبول خبریں
دہشتگردی ،ملک دشمن مہم کیخلاف وفاق و صوبائی حکومتوں کی بڑی بیٹھک میں اہم...
اسلام آباد(این این آئی)دہشتگردی کے خلاف حکومت کے واضح اور دو ٹوک مؤقف پر وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی اور صوبائی قیادت کی...
وفاقی حکومت کا بجلی صارفین کو مزید ریلیف دینے کیلئے نیپرا سے رجوع
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے بجلی صارفین کو مزید ریلیف دینے کیلیے ٹیرف ڈیفرینشل سبسڈی بڑھانے کیلیے نیپرا سے رجوع کر لیا۔نیپرا میں...
پاکستان نے چین کا ایک ارب ڈالر کا کمرشل قرض واپس کردیا
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان نے چین کا ایک ارب ڈالر کا کمرشل قرض واپس کردیا جس سے زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر عارضی طور پر54...
بجٹ2025-26، ٹیکس محصولات کا ہدف 15 ہزار 270 ارب روپے مقرر
اسلام آباد(این این آئی)نئے مالی سال2025-26کیلئے بجٹ سازی کا عمل حتمی مرحلے میں داخل ہوگیا جس میں بجٹ اہداف کا تعین جاری ہے۔ذرائع کے...
اٹلی کا شام کے لیے 73.2 ملین ڈالر کی امداد کا اعلان
روم (این این آئی )اٹلی نے انسانی بنیادوں پر شام کے انفراسٹرکچر کی تعمیر نو اور دیگر منصوبوں کے لیے امداد دینے کا اعلان...