حج عملہ عازمین حج کی خدمت کے لیے پوری لگن سے کام کرے، وزیر مذہبی امور

0
79

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی چوہدری سالک حسین نے حج ویلفیئر سٹاف پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری لگن کے ساتھ ادا کرے کیونکہ عازمین کی خدمت ایک مقدس فریضہ ہے۔جاری ایک بیان میں وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے عملہ پر یہ زور حج مشن کی جانب سے مکہ مکرمہ میں معاون عملے کے لیے منعقدہ اورینٹیشن سیشن کے موقع پردیا تاکہ ویلفیئر عملہ کوحج کے ایام میں عازمین کی معاونت و رہنمائی کرنے سے آگاہ کیا جا سکے۔وزیر مذہبی امور نے موثر رابطے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے تجویز کیا کہ عمرہ یا نماز کے لیے حرم شریف آنے والے زائرین کی مدد کے لیے مختلف پاکستانی زبانوں میں روانی کے حامل گائیڈز کوتعینات کیا جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ یہ اقدام زائرین کے تجربے میں اضافہ کرے گا اور پاکستان کی کثیر الثقافتی نوعیت کے ساتھ زبان کے تنوع کے پیش نظر متعلقہ علاقے میں انہیں آسان آمدورفت میں مدد ملے۔انہوں نے معاون عملے پر زور دیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ عازمین حج کو ان کے قیام کے دوران ان کے فرائض سے آ گاہ کیاجائے اس کے علاوہ ان کے ساتھ ہمدردی اور ہمدردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انہیں بہترین ممکنہ سہولیات اور خدمات کی فراہم کو بھی یقینی بنایا جائے۔وفاقی وزیر نیاس بات کابھی ذکر کیا کہ مناسب نشاندہی اور معاونین کی مدد سے بس پک اپ پوائنٹس عازمین کو ان کی رہائش گاہوں تک اور وہاں سے لے جانے میں سہولت اور آسانی فراہم کر سکتے ہیں۔انہوں نے گائیڈز پر زور دیا کہ وہ زائرین کو اپنی منزل پر بروقت پہنچنے کے لئے صحیح راستوں کی طرف رہنمائی کرنے کے لیے سرگرم رہیں، اس ضمن میں وہ ایسے عازمین حج کی مدد کے لیے آسانی سے اپنی دستیابی کو یقینی بنائیں جو اپنی رہائش گاہوں کے راستے میں گم ہو سکتی یا گمشدہ محسوس کر سکتے ہوں۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس وقت ٹرانسپورٹ، رہائش اور خوراک کیشعبوں میں فرائض انجام دینے والے حج ویلفیئر اسٹاف کے چار سو سے زائد ارکان پہلے ہی حج کے دنوں میں اپنے کردار کے حوالے سے اورینٹیشن سیشن حاصل کر چکے ہیں۔