واشنگٹن (این این آئی)امریکی صدر جوبائیڈنے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے وہ اپنے آپ کو سیاسی اعتبار سے بچانے کے لیے غزہ کی جنگ کو لمبا کھینچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کو دیئے گئے ایک انٹرویومیں امریکی صدر نے کہا ان کا نیتن یاہو کے ساتھ اس امر پر ایک بڑا اختلاف ہے کہ جنگ کے بعد غزہ کا منظر کیا ہوگا۔ میرے خیال میں سات اکتوبر کے حماس کے حملے کے نتیجے میں چھڑنے والی جنگ کے دوران اسرائیل نے اپنے آپ کو ایک نامناسب کام میں ملوث کر لیا ہے۔81 سالہ صدر جوبائیڈن نے اپنا کیس سیاسی اعتبار سے بھی پیش کیا، ان کا کہنا تھاکہ اپنے انتخابی حریف کے مقابلے میں بہتر پوزیشن پر ہوں اور میں نے تائیوان، یوکرین اور غزہ کے حوالے سے امریکہ کو ایک عالمی طاقت کے طور پر پیش کرنے میں بہتر کردار ادا کیا ہے۔ان سے پوچھا گیا اگر وہ یقین رکھتے ہیں کہ اسرائیل غزہ کی جنگ کو لمبا کرنے کی کوشش اپنے سیاسی مقاصد کے لیے کر رہا ہے تو ؟اس پر ان کا جواب تھا ‘ پھر لوگوں کے پاس وجہ موجود ہے کہ انہیں یہ نتیجہ کس طرح اخذ کرنا ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ نیتن یاہو کے ساتھ غزہ میں شہری ہلاکتوں کی بڑھتی ہوئے تعداد پر ان کے تعلقات میں کشیدگی آئی۔ خصوصا فلسطین کے دوریاست حل کے حوالے سے بھی۔ انہوں نے یوکرین پر روسی حملے کا ذکر کرتے ہوئے اسے خوفناک تباہی قرار دیا۔ تاہم وہ یوکرین کے معاملے میں اپنی کوششوں کو بہتر سمجھتے ہیں اس وجہ سے خود کو اپنے صدارتی انتخاب میں حریف سے بہتر بھی بتاتے ہیں ۔جوبائیڈن نے کہا کہ وسی فوج ایک خوفناک تباہی کر رہی ہے۔ مگر ایسا لگتا ہے روس کبھی یوکرین پر قبضہ نہیں کرے گا۔ انہوں نے اس تناظر میں اپنے سیاسی حریف پر تنقید کی جس نے امریکی اتحاد کو توڑنیکی کوشش کی اور اقتدار میں رہتے ہوئے آمروں کیساتھ قربت پیدا کی۔ ان کا کہنا تھا’ تمام برے لوگ ٹرمپ کی وجہ سے جڑ پکڑ رہے ہیں۔جوبائیڈن نے کہا مجھے پوٹن کے علاوہ کسی ایک عالمی رہنما کا بتائیں جو ٹرمپ کیلیے سوچتا ہو کہ اسے امریکہ کا لیڈر ہونا چاہیے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...