ریاض(این این آئی)سعودی عرب میں عازمینِ حج کی سہولت اور ایامِ حج میں عرفات کے علاقے میں گرمی کی شدت کم کرنے کے لیے مسجد نمرہ کے ارد گرد سڑکوں پر سفید رنگ کر دیا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے نے بتایاکہ سعودی عرب کی جنرل روڈز اتھارٹی کے مطابق سڑکوں پر مخصوص قسم کا سفید رنگ لگانے سے سطح کے درجہ حرارت میں 20 ڈگری سینٹی گریڈ تک کمی ہوجاتی ہے۔ترجمان عبدالعزیز العتیبی کا کہنا تھا کہ سڑکوں پر لگایا جانے والا مخصوص رنگ مقامی طور پر تیار کیا گیا ہے اور اس میں دھوپ کی شدت کم جذب ہوتی ہے۔عبدالعزیز العتیبی کا کہنا تھا کہ اس سال وسیع پیمانے پر تجربہ کیا جا رہا ہے، مسجد نمرہ کے قریب تقریبا 25 ہزار مربع میٹر پر رنگ لگایا گیا ہے، یہ اقدام اس سال حج کے دوران عازمین کو زیادہ آرام دہ تجربہ فراہم کرے گا۔ترجمان نے کہا کہ گزشتہ سال بھی یہی تجربہ محدود رقبے پر کیا گیا تھا جس کے اچھے نتائج سامنے آئے تھے، منی میں جمرات جانے والے راستے پر یہی رنگ لگایا گیا تھا تو وہاں 12 سے 15 ڈگری گرمی کم ہوگئی تھی۔واضح رہے کہ رواں سال 14 سے 19 جون تک مناسک حج ادا کیے جائیں گے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم شہباز شریف سے مولانا اسعد محمود کی ملاقات، ملک میں حالیہ معاشی استحکام...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سابق وفاقی وزیر اور جمیعت علماء اسلام (ف)کے سینئر رہنما مولانا اسعد محمود نے...
وفاقی وزیرِ خزانہ کی پاکستان بزنس کونسل کے وفد کی ملاقات میں پالیسی سازی...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے پاکستان بزنس کونسل کے وفدنے سی ای او احسن ملک اور نامزد سی...
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے...
اسلام آباد (ین این آئی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے پر ویتنام پہنچ گئے،
یہ 15...
ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے بچانے کے لیے ایک...
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے...
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی کا اجلاس، کاٹن پلان...
اسلام آباد (این این آئی)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے قومی معیشت میں کپاس کے مرکزی کردار کی بحالی...