لاہور( این ا ین آئی)تر جمان پنجاب حکومت، چیئر مین لاہور ٹرانسپور ٹ کمپنی ڈاکٹر شاہد صد یق نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کو سمجھ ہی نہیں آرہی کہ جلسہ کامیا ب ہو ا یا ناکام؟، حکومت کو گھر بھیجنے والو ں کو سردی لگ گئی ہے مزید سردی سے بچنے کیلئے اب اپوز یشن گھروں میں بیٹھے،اپوز یشن کی دھمکیوں میں کو ئی دم خم نہیں پی ڈی ایم کے غبارے سے ہو ا نکل گئی ہے ۔اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتو ں نے پہلی دفعہ سچ بو لاہے کہ جلسہ ناکام رہا اسی طرح اپوز یشن جماعتیں اپنی لیڈر شپ کی کر پشن کا بھی اعتراف کریں، پی ڈی ایم کے لاہور میں ناکام شونے ثا بت کردیا کہ اب قوم ان کے چکر میں نہیں آئے گی پوری قوم احتسا ب کے نعرے پر ڈ ٹ کر کھڑی ہے۔ انہو ں نے کہا کہ اپوز یشن کے جلسو ں سے حکومت کوکوئی خطرہ نہیں البتہ اپوزیشن جماعتوں کواپنی حیثیت ضرور معلوم ہو رہی ہے حکومت کو گیرانا بچو ں کا کام نہیں بے روز گار سیا سی لیڈر وں کو ایک بار پھر قوم نے مسترد کر کے ثا بت کردیا ہے کہ قوم اب صر ف مسیحا عمران خان کو سمجھتی ہے۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...