فارمی انڈے عوام کی پہنچ سے دور

0
319

لاہور( این این آئی)شہر میں پرچون سطح پر برائلر گوشت کی قیمت 2روپے کمی سے316روپے، زندہ برائلرمرغی 1روپے کمی سے218روپے فی کلوجبکہ فارمی انڈے مزید 1روپے اضافے سے193روپے فی درجن کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔ذرائع کے مطابق مارکیٹ میں انڈوں کی سپلائی معمول سے کم ہے جبکہ سردی کی شدت بڑھنے سے ان کی طلب میں کئی گنا اضافہ ہو گیا ہے ۔