ریاض(این این آئی)سعودی عرب میں حج ضوابط کی خلاف ورزی پر 9 افراد کو گرفتار کرکے قید اور جرمانے کی سزا سنا دی گئی۔عرب ٹی وی کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ حج سکیورٹی فورسز نے حج ضوابط اور پرمٹ کی خلاف ورزی کرنے والے 9 افراد کو مکہ کے داخلی راستوں پر گرفتار کیا ہے۔زیر حراست افراد میں دوغیرملکی جبکہ سات سعودی شہری شامل ہیں جو 49 افراد کو غیر قانونی طریقے سے مکہ مکرمہ لے جانے کی کوشش کررہے تھے۔محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن جوازات کی سیزنل تحقیقاتی کمیٹی نے ان کے خلاف انتظامی فیصلے جاری کئے۔ ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کو 15 دن کی قید اور فی کس 10 ہزار ریال جرمانہ کی سزا دی گئی۔علاوہ ازیں مقامی ذرائع ابلاغ میں ان کی تشہیر بھی کی جائے گی۔ گرفتار غیر ملکیوں کو سزا مکمل ہونے کے بعد مملکت سے بے دخل کیا جائے گا۔ غیر قانونی افراد کی ٹرانسپورٹیشن کے لئے استعمال ہونے والی دو گاڑیاں بھی ضبط کی گئی ہیں۔واضح رہے سعودی وزارت داخلہ نے حج ضوابط پرعمل نہ کرنے والوں کے خلاف سخت سزاوں کا اعلان کیا ہے۔پرمٹ کے بغیر حج سیزن میں مکہ مکرمہ جانے یا غیرقانونی افراد کو لے جانے پرقید اور جرمانے کی سزا مقرر کی ہے۔
مقبول خبریں
صدر مملکت کی چین کے ساتھ سفارتی تعلقات کے قیام کی 74 ویں سالگرہ...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے چین کے ساتھ سفارتی تعلقات کے قیام کی 74 ویں سالگرہ پر پاکستان اور...
پاکستان اور بھارت میں زمانہ امن کی پوزیشن پر واپس آنے پر اتفاق رائے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت میں زمانہ امن کی پوزیشن پر واپس آنے پر اتفاق رائے...
روایتی جنگ میں کامیابی حاصل کرنے کی طاقت نہ رکھنے والے بزدل دشمن نے...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بزدل دشمن نے اسکول کے بچوں پر وار کیا کیونکہ یہ روایتی...
ویسٹ ایشیا بیس بال’ پاکستان نے سیمی فائنل میں بھارت کو آؤٹ کلاس کردیا
تہران (این این آئی)پاکستان نے ویسٹ ایشیا بیس بال کپ کے سیمی فائنل میں بھارت کو آؤٹ کلاس کردیا۔تہران میں جاری ایونٹ کے پہلے...
بنگلادیش کیخلاف ٹی20 سیریز، پاکستانی اسکواڈ کا اعلان، شاہین، بابر، رضوان آؤٹ
لاہور(این این آئی) بنگلا دیش کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کیلیے پاکستان کے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔سلمان...