اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز ے کہاہے کہ تحریک انصاف کی حکومت آزادی اظہار کے بنیادی، آئینی اور جمہوری حق پر کامل یقین رکھتی ہے،ہم میڈیا کے ساتھ کھڑے ہیں اور آزادی صحافت پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیر اطلاعات نے کہاکہ مریم نوازکی میڈیا پر الزام تراشیاں اور دھمکیاں ان کے اظہار رائے کی آزادی کے دعوؤں کے جھوٹ اور بہروپ ہونے کا ثبوت ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ ان کو وہی میڈیااچھا لگتا ہے جو ان کے گیت گائے’انکے دور حکومت میں قوم ایک اخبار کا چند صفوں پر آنا ابھی تک نہیں بھولی۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت آزادی اظہار کے بنیادی، آئینی اور جمہوری حق پر کامل یقین رکھتی ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ ہم میڈیا کے ساتھ کھڑے ہیں اور آزادی صحافت پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...