لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے مینار پاکستان جلسے پر ایف آئی آر کے اندراج کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جھوٹی حکومت کی جھوٹی ایف آئی آر مینار پاکستان جلسے کے تاریخی جلسے کی کامیابی کا تحریری ثبوت ہے ،جلسہ چھوٹا دکھانے کی ترجمانی سے ہلکان وزیراعظم اور کرائے کے ترجمانوں کوچلو بھر پانی میں ڈوب مرنا چاہیے ۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ جلسہ چھوٹا دکھانے کے پراپیگنڈے میں بدترین ناکامی لاچاری پر اب یہ جھوٹا پرچہ درج کیاگیا،عمران صاحب پارلیمنٹ کے جنگلے توڑنے پر پرچہ تو آپ درج ہونا چا ہیے ،عمران صاحب پرچے کاٹ کر آپ نے اپنی فسطائی، آمرانہ اور غیرجمہوری سوچ کو مزید بے نقاب کیا ہے ،عوامی مینڈیٹ چرانے والوں کی مسلم لیگ (ن)کے قائدین پرایف آئی آر ان کی گھبراہٹ اور خوف کا ثبوت ہے، عمران صاحب جھوٹی ایف آئی آرز کے پیچھے چھپنے سے آپ کا جعلی مینڈیٹ بچ نہیں سکتا ،جھوٹی ایف آئی آرز ،ترجمانوں اور اشتہاروں پر چلتی ناجائز حکومت مینارپاکستان جلسے سے ہل گئی ہے ،عمران صاحب جھوٹے مقدمات بنانے سے عوام آپ کو این آر او نہیں دیں گے۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...