ماسکو(این این آئی)روس کے صدر ولادیمر پیوٹن نے کہا ہے مغربی ممالک کے مجموعی ایٹمی ہتھیار بھی روس کے ایٹمی ہتھیاروں کا مقابلہ نہیں کرسکتے تاہم انہوں نے واضح کیا ہے کہ یوکرین میں فتح کے لیے روس کو ایٹمی ہتھیاروں کی ضرورت نہیں۔غیرملکی رساں ادارے کے مطابق پیوٹن نے یہ بات سینٹ پیٹرز برگ عالمی اقتصادی فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ روس کے صدر نے کہا کہ ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال سے متعلق ہر چیز طے اور تحریر شدہ ہے، ایٹمی ہتھیاروں کا استعمال صرف غیرمعمولی حالات ہی میں ممکن ہے، اگر خودمختاری اور ملکی سلامتی کو خطرہ ہو تو انہیں استعمال کیاجاسکتا ہے تاہم وہ نہیں سمجھتے کہ ایسی صورتحال کا ابھی روس کو سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک روسی کردار موجود ہے روس کو ایٹمی ہتھیاروں کی ضرورت نہیں۔ ایک سوال پر ولادیمر پیوٹن نے کہا کہ روس کے نیوکلیئر ڈاکٹرائن میں تبدیلی خارج از امکان نہیں ضرورت پڑی تو روس ایٹمی ہتھیاروں کا ٹیسٹ بھی کرے گا مگر ان کے نزدیک ابھی اس کا وقت نہیں آیا۔یوکرین جنگ شروع ہونے سے روس اب تک یوکرین کے 880 اسکوائر کلومیٹر علاقے پر قبضہ کرچکا ہے اور خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ لڑائی ایٹمی جنگ میں بدل سکتی ہے۔واضح رہے کہ دنیا کے 90 فیصد ایٹمی ہتھیار روس اور امریکا کے پاس ہیں۔
مقبول خبریں
کرم،مسلح افراد کی مسافر گاڑیوں پر فائرنگ سے 39 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
کرم(این این آئی)خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 39 افراد جاں بحق ہوگئے۔نجی ٹی...
دریائے سندھ کنال معاملہ،بلاول بھٹو نے وفاقی حکومت کو اہم تجویز دی ہے، شازیہ...
اسلام آباد(این این آئی)رہنما پاکستان پیپلز پارٹی شازیہ مری نے کہا ہے کہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دریائے سندھ سے چھ نئی...
الیکشن کمیشن نے (ن) لیگ کے منحرف رکن قومی اسمبلی عادل بازئی کو ڈی...
اسلام آباد(این این آئی)الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کے منحرف رکن عادل خان بازئی...
جلاؤ گھیراؤ کیس،عمران خان کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
راولپنڈی(این این آئی)راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 28 ستمبر کے جلاؤ گھیراؤ سے متعلق تھانہ نیو ٹاؤن میں درج مقدمہ نمبر 2831 میں...
وزیراعظم نے اعجاز حسین کو50 لاکھ روپے انعام، اعزازی شیلڈ بھی پیش کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم نے اعجاز حسین کی فرض شناسی کو سراہتے ہوئے ان کی ایمانداری کے اعتراف میں ان کے لیے 50 لاکھ...