برسلز(این این آئی)یورپی یونین نے پاکستان سمیت سلامتی کونسل کے نئے منتخب ہونے والے تمام ارکان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے ساتھ دنیا کی امن و سلامتی کیلئے ملکر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یورپی یونین کی جانب سے یہ پیغام یورپی خارجہ امور کے سربراہ جوزپ بوریل نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ ایکس پر دیا۔اپنے پیغام میں جوزپ بوریل نے کہا کہ ڈنمارک، یونان، پاکستان، پاناما اور صومالیہ کو 2025-2026 کیلیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اراکین منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم عالمی امن و سلامتی کو فروغ دینے، اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کو برقرار رکھنے اور پائیدار ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے آپ کے ساتھ قریبی تعاون کے منتظر ہیں۔
مقبول خبریں
ہائر ایجوکیشن کمیشن نوجوانوں کی بین الاقوامی معیار کی تعلیم و تربیت کیلئے لائحہ...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے انفارمیشن ٹیکنالوجی برآمدات کو 25 ارب ڈالر تک پہنچانے کیلئے لائحہ عمل کو سراہتے...
(ن) سے اتحاد محبت کا نہیں مجبوری کا ہے،پیپلز پارٹی مائنس ہو جائے تو...
لاہور( این این آئی)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) سے ہمارا اتحاد محبت کا نہیں مجبوری...
فاسٹ بولر محمد عباس نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں عمران خان کا ریکارڈ برابر...
لاہور(این این آئی)پاکستانی فاسٹ بولر محمد عباس نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں سابق کپتان عمران خان کا ریکارڈ برابر کردیا۔ محمد عباس فرسٹ کلاس...
بھارت کو شکست دیکر ٹیسٹ سیریز کا فاتحانہ آغاز کرینگے’ ٹراوس ہیڈ
پرتھ(این این آئی) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز ٹراوس ہیڈ نے کہا ہے کہ مہمان بھارتی ٹیم کو پہلے...
فردوس جمال کے بیٹے کی یوٹیوبرز کو آخری وارننگ
لاہور(این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار فردوس جمال کے بیٹے بازل فردوس نے یوٹیوبرز کو خبردار کر دیا۔فردوس جمال آج کل اپنی...