اسلام آباد (این این آئی) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ وزارت پٹرولیم بتائے جس ایل این جی ٹرمینل پر ہمارا کیس بن رہا ہے اس پر سال میں کتنی ادائیگی ہوتی ہے ؟ڈھائی سال ہو گئے ابھی تک سمجھ نہیں آئی میرے خلاف کیس کیا ہے،بروقت ایل این جی کا آڈر نہ کرنے کی وجہ سے 122 ارب کا نقصان ہو چکا ہے، رواں سال میں ایل این جی امپورٹ سے جو نقصان ہوا وہ بتا دیں۔ احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہاکہ ڈھائی سال ہو گئے ابھی تک سمجھ نہیں آئی میرے خلاف کیس کیا ہے۔سابق وزیر اعظم نے کہاکہ 26 صفحات کی چارج شیٹ ہے لیکن سمجھ نہیں آئی چارج کیا ہے، جس نے شکایت لگائے دیکھتے ہیں وہ آتا ہے یا نہیں،جس نے شکایت کی وہ رشید احمد ہے اس کی ولدیت کا پتہ نہیں، شکایت ایل این جی ترمینل سے متعلق ہے، پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جہاں ڈیزل ایل این جی سے سستا ہے۔ انہوںنے کہاہک یہ اس حکومت کی کامیابی ہے کہ ڈیزل ایل این جی سے سستا ہے، 2 ایل این جی شپ سے 11 ارب ڈالر کا نقصان ہو گا، بروقت ایل این جی کا آڈر نہ کرنے کی وجہ سے 122 ارب کا نقصان ہو چکا ہے، اس سال میں ایل این جی امپورٹ سے جو نقصان ہوا وہ بتا دیں۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان کے ڈی جی آئل ڈنگر ڈاکٹر ہے، وفاقی وزیر کا پاور پلانٹ جو ڈیزل پر چلتا تھا اسکو ایل این جی پر چلانے میں حکومت کا کتنا خرچ ہوتا ہے ؟ ۔شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ وزارت پٹرولیم بتادے کہ جس ایل این جی ٹرمینل پر ہمارا کیس بن رہا ہے اس پر سال میں کتنی ادائیگی ہوتی ہے؟ اگر وزارت پٹرولیم میں ہمت ہے تو دو سوالوں کا جواب دے دیں۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...