معاشی بحالی سے بڑی صنعتوں کی شرح نمو میں تیزی,اسد عمر

0
274

اسلام آباد (این این آئی)وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہاہے کہ معاشی بحالی سے بڑی صنعتوں کی شرح نمو میں تیزی آگئی ،رواں مالی سال جولائی اکتوبر میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 5.4 فیصد اضافہ ہوا ،اکتوبر 2020 میں اکتوبر 2019 کے مقابلے میں 6.6 فیصد زیادہ گروتھ ریکارڈ کی گئی ۔