اسلام آباد (این این آئی)جاپان اور پاکستان کے مابین گرانٹ ایڈ معاہدہ طے پا گیا جس کے مطابق جاپان انسداد کورونا کیلئے پاکستان کو 1.54 ارب روپے گرانٹ فراہم کریگا۔ وزارتِ اقتصادی امور کا اعلامیہ کے مطابق گرانٹ معاہدے کے تحت ہیلتھ سے متعلقہ سامان بالخصوص وینٹیلیٹرز اور آکسیجن سیلنڈر کی خریداری میں مدد ملے گی ، معاہدے پر دستخط کی تقریب وزارت اقتصادی امور میں منعقد ہوئی،تقریب میں جاپانی سفیر اور سیکریٹری اقتصادی امور نے شرکت کی ۔ سیکرٹری ای اے ڈی کے مطابق انسدادِ کورونا کیلئے مدد اور تعاون کیلئے جاپان کے شکر گزار ہیں، جاپان کی پولیو کی روک تھام کیلئے بھی مدد قابلِ ستائش ہے۔سیکریٹری اقتصادی امورنور احمد نے کہاکہ جاپان سے پمز اور حیدرآباد ہاسپٹل میں سہولیات کو بہتر بنانے کیلئے بھی مدد ملی، جاپانی سفیر نے کہاکہ پاکستان نے کورونا سے نمٹنے کیلئے بہترین حکمت عملی اختیار کی، امید ہے کہ کورونا کی دوسری لہر سے بھی پاکستان بہتر انداز سے نمٹے گا۔ سفیر نے کہاکہ جاپان پاکستان کی سماجی و معاشی ترقی میں تعاون جاری رکھے گا۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...