اسلام آباد (این این آئی)پاک بحریہ کی جانب سے بلوچستان کے علاقے اورماڑہ میں سماعتی مسائل کے حوالے سے خصوصی میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق میڈیکل کیمپ مختلف فلاحی اداروں کے تعاون سے منعقد کیا گیا،میڈیکل کیمپ میں مقامی اور ملحقہ علاقوں سے آنے والے سینکڑوں مریضوں کو جدید آلات اور مشینری کے ذریعے مفت معائنے کی سہولیات فراہم کی گئیں۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق میڈیکل کیمپ میں مریضوں کو مفت سماعتی آلات بھی فراہم کیے گئے۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق میڈیکل کیمپ کے انعقاد کا مقصد مقامی افرادکو سماعت کے مسائل, وجوہات, احتیاطی تدابیر اور بچاؤ کے متعلق آگہی دینا تھا،میڈیکل کیمپ میں دیگر مہلک امراض خصوصا کرونا وائرس سے بچاؤ کے متعلق بھی آگہی دی گئی ۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...