اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اپنے دورہ چین کو انتہائی کامیاب قرار دیتے ہوئیکہا ہے کہ سی پیک کے دوسرے مرحلے پر تیزی سے عملدرآمد ہو گا، مستقبل قریب میں اس کے ثمرات عوام تک پہنچیں گے۔ منگل کو وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگوکرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ کابینہ ارکان کو اجلاس میں خوش آمدید کہتا ہوں۔ چین کے دورے سے 2 روز قبل واپسی ہوئی ہے، آپ سب کی کاوشوں اور محنت سے دورہ چین انتہائی مثبت اور کامیاب رہا۔ انہوں نے کہا کہ دورہ چین میں ہونے والی ملاقاتوں میں سکیورٹی سے متعلق امور ایجنڈے میں سرفہرست تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس دورے کے نتیجہ میں چین کا اعلی سطحی وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا۔ وفاقی وزراا وزیر مملکت سمیت تمام کابینہ اراکین کی اجتماعی کاوشوں یہ کامیابی ممکن ہوئی ۔ انہوں نے کہاکہ اللہ تعالی نے چین کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا موقع فراہم کیا۔ سی پیک کے دوسرے مرحلے پر تیزی سے عملدرآمد ہو گا۔ اس حوالے سے چینی قیادت سے مثبت بات چیت ہوئی۔ مستقبل قریب میں اس کے ثمرات عوام تک پہنچیں گے۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...