اسلام آباد (این این آئی)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں کمیٹی ارکان نے سینیٹر سلیم مانڈوی والا کو چیئرمین خزانہ کمیٹی منتخب کر لیا۔پی ٹی آئی اراکین شبلی فراز اور محسن عزیز نے سلیم مانڈوی والا کے خلاف ووٹنگ کا بائیکاٹ کیا۔حکومتی اراکین نے سینیٹر سلیم مانڈوی والا کو منتخب کیا، سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ پچھلی مرتبہ بھی سینیٹ کی خزانہ کمیٹی میں الیکشن ہوا تھا۔انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی کو ووٹنگ میں حصہ لینے کی درخواست کی تھی، کمیٹی کو ہمیشہ اتفاق رائے سے چلایا، کبھی بھی پارٹی بنیادوں پر کمیٹی کو نہیں چلایا۔سینیٹر شیری رحمن نے سینیٹر سلیم مانڈوی والا کو چیئرمین کمیٹی کے عہدے کے لیے نامزد کیا، میں اپوزیشن کو کہتی ہوں کہ اپنے کمیٹی سے احتجاج کے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔شیری رحمن نے کہا کہ ایسا کوئی قانون نہیں کہ کون سی کمیٹی کس کے پاس ہونی چاہئے، اپوزیشن ڈکٹیشن نا دے، اپوزیشن سمجھتی ہے کہ ٹریژری بینچ کا سینیٹر احتساب نہیں کر سکتا۔شیری رحمن کے مطابق حکومتی بینچوں کے سینیٹر پہلے بھی خزانہ کمیٹی کے چیئرمین رہ چکے ہیں، یہ ایک اہم اور حساس کمیٹی ہے جس میں اپوزیشن کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔پیپلزپارٹی کی سینیٹر نے کہا کہ سینیٹ سیکریٹیریٹ کو اس حوالے سے نشانہ نہیں بنایا جائے، اپوزیشن کو احتجاج کے بجائے کمیٹیز میں فعال پارلیمانی کردار ادا کرنا چاہیے۔شیری رحمن نے کہا کہ بجٹ کے لیے خزانہ اور پلاننگ کمیٹیز کا قیام لازم ہے، اس وقت پاکستان کو اقتصادی ہم آہنگی کی ضرورت ہے۔
مقبول خبریں
پاک ایران مشیران قومی سلامتی کے درمیان رابطہ، خطے کی تازہ ترین صورتحال پر...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان اور ایران کے مشیران قومی سلامتی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، جس میں خطے کی تازہ ترین...
سینیٹر شیری رحمان کا بھارتی جھوٹے بیانیے کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے...
اسلام آباد (این این آئی)نائب صدر پیپلزپارٹی سینیٹر شیری رحمان نے بھارتی جھوٹے بیانیے کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کیلئے وزیراعظم کی...
پاکستان کا جغرافیائی شناختی نظام کے فروغ کے عزم کا اعادہ، برآمدات، معیشت اور...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ جغرافیائی شناخت (جی آئی) سے متعلق...
وزیر داخلہ محسن نقوی سے قطر کے سفیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات،حالیہ دورہ...
اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے قطر کے سفیر علی مبارک علی عیسیٰ الخطیر نے ملاقات کی جس میں...
پی ایس ایل 10 کے پلے آف میں پہنچنے والی 4 ٹیموں کا فیصلہ...
راولپنڈی (این این آئی)ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے پلے آف کی لائن اپ مکمل ہوگئی۔اتوار کو پی ایس...